بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اسد بلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ آئین میں لکھا گیا ہے کہ مقامی زبانوں کو اہمیت دی جانی چاہیے۔ زبان بندی کرنے سے آنے والے وقت میں اچھے نتائج نہیں ہوں گے۔
حکومت کو بہتر قانون سازی کرنی چاہیے۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اچھی نہیں، ہر علاقے میں لاشیں گر رہی ہیں اور لوگ جنازے پڑھا کر تھک گئے ہیں۔ اگر کوئی بندہ پہاڑوں پر لڑ رہا ہے تو حکومت اس کے خلاف لڑے
مگر بے گناہ افراد کو نہ اٹھایا جائے۔ رشتہ داری کی بنیاد پر دوسروں کو تنگ نہ کیا جائے اور حکومت اپنا مزاج نرم رکھے تاکہ مستقبل میں اچھے نتائج حاصل ہو سکیں۔
Leave a Reply