|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے 26 جنوری 2026 اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے40روزہ خصوصی مہم کے 497 اشتہاری گرفتار کرنے پر تمام رینجز کو مبارکباد دیتے ہوئے چاربڑے اضلاع کچھی حب،کوئٹہ،سبیاور دو اضلاع کوہلو اور زیارت کو افسران کونقدانعمات اورسی سی ون سرٹیفکیٹ دینے کا اعلاان کرتے ہوئےامرپراطمینان کا اظہار کرتے ہوئےکہ تمام رینجزکے ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیزنے موثر نظم و ضبط ،پیشہ ورانہ پرعزم اور پیشہ ورانہ مہارت پربہترکارکردگی دکھائی جو کہ قابل ستائش ہے

انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سال 2025کے دوران صرف 587اشتہاری گرفتا ر جبکہ 2026میں 26 جنوری کو شروع ہونے والی خصوصی مہم کے دوران 18مارچ تک 40 روز کے دوران 497 اشتہاری مجرمان گرفتارہونے ہیں جوکہ پولیس فورس کے لگن اور مربوط کوششوں کی عکاسی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اس غیر معمولی کار کردگی دکھانے والے اضلاع کچھی کوڈھائی لاکھ روپے ، حب کو دولاکھ روپے ، کوئٹہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے ، سبی کو ایک لاکھ روپے جبکہ بتدریج اعلی کارکردگی پر کوہلو کو 75ہزار اور زیارت کو 75ہزا ر دینے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کوہلو اور زیارت اضلاع کی اشتہاری مجرمان کی سو فیصد گرفتاری پر خراج تحسین پیش کیا اوردیگر چھوٹےو کم آبادی والےاضلاع کو ان تقلید کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ آئی جی پولیس نےایڈیشنل آئی جی پولیس آپریشن بلوچستان کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی میں صوبے کے تمام پولیس افسران نے مہم کے دوران انتھک محنت کر کے نظم و ضبط اور دیانتداری کےساتھ اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *