|

وقتِ اشاعت :   July 13 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان کے پاک افغان سرحدی ضلع قلعہ عبداللہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناکر بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے شیلہ باغ اور توبہ اچکزئی کے درمیانی علاقے میں ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑلی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں دو عدد چینی ساختہ لائٹ مشین گن، دس عدد 107 ایم ایم میزائل، 43 عدد اعلیٰ قسم کے بارود سے تیارکئے گئے دستی بم، 36 عدد آرپی جی سیون راکٹ گولے ، 36 عدد راکٹ فیوز، ایک راکٹ لانچر 86 عدد 12.7 ایم ایم گولے اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔ ایف سی ترجمان کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ و گولہ دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ دہشتگردی اور تخریبی کارروائیوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔