ڈیرہ مراد جمالی : ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے بالان شاخ ٹیل میں ذرعی پانی کی شدید قلت زمینداراورکاشتکارسراپا احتجاج سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر ٹائر جلاکرمحکمہ ایریگیشن کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی گھنٹوں تک قومی شاہراہ شاہراہ بند شدیدگرمی میں مسافروں کا اذیت سے گزرناپڑا۔پٹ فیڈرکینال کی ذیلی شاخ بالان شاخ میں ذرعی پانی کی شدید قلت کے خلاف ٹیل کے زمینداراورکاشتکاروں نے جمعیت علماء پاکستان نورانی کے صوبائی صد رمولانا عبدالمجیدجتک،کی قیادت میں صوبہ خان رند،رحمت اللہ رند اورمیرروستم خان رند سمیت دیگر سینکڑوں مشتعل مظاہرین نے پٹ فیڈرپرپر ٹائر جلا کرسندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بلاک کردیا جس کے باعث سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدرمولانا عبد المجیدجتک نے کہاکہ محکمہ ایریگیشن دانستہ طورپر پانی کی قلت پید اکرکے ٹیل کے زمینداروں کی حق تلفی کررہا ہے ہزاروں ایکڑوں پر کاشت کی جانے والی دھا ن کی فصل پانی نہ ہونے کے سبب پنیری جل رہی ہے جبکہ محکمہ ایریگیشن کے آفیسران اوراہلکاران بااثرزمینداروں کو بلاتعطل پانی فراہم کررہے ہیں اور غیرقا نونی پائپ لائنوں سے بھی پانی چوری کیا جا رہا ہے ہمیں جان بوجھ کر ٹیل کے زمینداروں کا پانی نہ دے کر معاشی قتل کیا جارہا ہے کرڑوں روپے کی لا گت سے پٹ فیڈرکینال کی ڈی سیلٹنگ اوربھل صفائی پر خرچ کئے جانے کے باوجود بھی پانی کا مطلوبہ ہدف حاصل نہیں ہوسکا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نو اب ثناء اللہ زہری سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ محکمہ ایریگیشن نصیرآباد کی نااہلی کا نوٹس لے کر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر ٹیل تک پانی کی رسائی کو ممکن بنایا جا ئے جبکہ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نبی بخش بروڑو،تحصیلدارظفربنگلزئی ڈی ایس پی نصیب اللہ کھوسہ اورایس ڈی اوایریگیشن غلام محمد بادینی نے مظاہرین سے کامیاب مذکرات کرکے انہیں یقینی دیہانی کروائی کے تین دن کے اند ر بالان شاخ ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس یقین دیہانی کے بعد مشتعل مظاہرین نے تین گھنٹوں کے بعداپنا احتجاج ختم کرکے منتشرہوگئے جبکہ صدرمولانا عبدالمجید جتک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اگرہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو جمعہ کے روزنصیرآباد جعفرآبادکے تمام قومی شاہراہوں کو ایک بار پھربندکرکے غیرمعینہ مدت کیلئے احتجاج کیا جائے گا ۔