|

وقتِ اشاعت :   July 14 – 2016

خضدار : خضدار میونسپل کارپوریشن خضدار کے کونسل کا ہنگامی اجلاس میونسپل کارپوریشن خضدار کے ہال میں اسپیکر کارپوریشن خضدار مفتی عبد القادر شاہوانی کی صدارت میں منعقد ہوا ، اجلاس کا آ غاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عبد القادر شاہوانی نے اجلاس کو بتایا کہ آج کا ہنگامی اجلاس اس لئے طلب کیا گیا ہے کہ خضدار کے تزئین و آرائش کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے ایک ارب روپے کا خصوصی گرانٹ میونسپل کارپوریشن کے خصوصی مطالبہ پر خضدار کے لئے مختص کر دیا گیا ہے اب جبکہ یہ رقم منظور ہوگئی ہے تو بیور کریسی کی کوشش ہے کہ یہ رقم وہ اپنی تو سط سے خرچ کریں ہمارا مطالبہ ہے کہ خضدار شہر کے اصل نمائندہ یہاں کے منتخب کونسلران ہیں جن پر عوام نے اعتماد کرکے ان کو ووٹ دیا ہے اور یہی لوگ اپنے حلقہ جات کے مسائل سے واقف بھی ہیں اس لئے یہ رقم بہتر انداز میں صرف کرنے کی پوزیشن میونسپل کاپوریشن کے نمائندوں کے پاس ہے اس موقع پر کونسل میں ایک خصوصی قرارداد لائی گئی جس میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ ایک ارب روپے کا پیکج میونسپل کارپوریشن کے ممبران کی جانب سے تجاویز ہی کے تحت خضدار کی ضرورتوں ا و ر تزئین و آرائش کے لئے صرف کئے جائیں اس قرارداد کو کونسل نے متفقہ طور منظور کیا جبکہ اس اجلاس میں کونسل کی اتفاق سے ایک ارب روپے کے تجاویز کی بھی کونسل منظو ر دی ان سفارشات میں47 کونسلروں کے لئے ایک کروڑ سے زائدترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی سفارش کے علاوہ خضدار کے لئے پینے کے پانی کی اسکیموں بچاؤ بند ات صفائی کے لیئے جدید مشینری فائر برگیڈ کی جدید سہولت تفریحی پارک ، پبلک لائبریری آڈیٹوریم ،خضدار پریس کلب ،اسٹریٹ لائٹس ، پختہ سڑکیں ،سیوریج لائن ، رابعہ خضدار ی بلڈنگ ، کے لئے خطیر رقم سے اسکیموں کی سفارشات شامل ہیں کونسل کے متفقہ قرارد اد میں وزیر اعلی ٰ بلوچستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا کہ یہ رقم حسب دستور میونسپل کارپوریشن کو حوالہ کئے جائیں بصورت دیگر وہ اپنے اس استحقاق کے لئے ہر قسم کے احتجاج کریں گے اجلاس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ وابڈا کی جانب سے خضدار میں 18 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے ، خضدار بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر ہے اور دادؤ خضدارٹرانسمیشن لائن کا مرکز بھی جہاں ہر وقت 1400 سو میگاواٹ بجلی موجود رہتی ہے لیکن اس کے باوجود خضدار شہر میں روزانہ 18 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ایک نا انصافی اور قابل افسوس بھی کونسل نے ایک متفقہ قرار داد میں وزیر اعظم پاکستان ،وفاقی وزیر پانی وبجلی ، چیئر مین کیسکو سے مطالبہ کیاکہ کیسکو حسب وعدہ خضدار کو 18 گھنٹے بجلی فراہم کرکے اس نا انصافی کا ازالہ کرے اجلاس سے میونسپل کارپوریشن کے مئیر میر عبد الرحیم کرد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے ممبران اس شہر کے اصل نمائندے ہیں ان کی تجاویز و آراء یہاں کے لوگوں کے آواز ہیں اس لئے ہم نے ہنگامی بنیاد پر اس اجلاس کو طلب کیا تھا کہ پیش آمد صو رت حال ان کے سامنے رکھیں اور ان کے تجاویز سامنے لائیں میر عبد الرحیم کرد نے کہا کہ اب جبکہ کونسل نے اپنے خصوصی اجلاس میں سفارشات مرتب کیا ہے لہذا ان کی بھر پور کوشش ہوگی کہ خضدار شہر سے کے منتخب ایم پی اے اور دیگر نمائندوں کی توسط سے یہ رقم کونسل کے ممبران کے سفارشات کے تحت و صول کرکے صرف کریں کیونکہ کونسل ہی میر ا دست باز و ہے کونسل کے ممبران کی تجاویز کو آگے لیجانے ان کو منظورکرانے کے لئے ا پنی پوری قوت صرف کرنا میر ا فرض ہے اجلاس سے میونسپل کارپوریشن کے کونسلران میر عبد الرحمن زہری ، مولانا عبد الرحیم مردوئی حافظ حمیدا للہ مینگل ، عبد الصمد کرد ، جاوید احمد سوز ۔ رئیس بشیر احمدمینگل، امان اللہ باجوئی ، مولانا غلام قادر ،عبید اللہ گنگو ، ودیگر کونسلران نے خطاب کرتے ہوئے اپنے تجاویز کونسل کو پیش کیا،دریں اثناء کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے (ایک ارب) روپے کی خصوصی پیکج سے خضدار کی خوبصورتی اور بنیادی ضرورتوں کی فراہمی سے شہر کا نقشہ تبدیل ہوگا خضدار ٹاؤن کے حدود کے لیئے حکومت کی جانب سے خطیر رقم کی فراہمی سے شہریوں کے وہ مسائل حل ہونگے جو عرصہ دارز سے حل نہ ہوسکے جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے شہر خضدار کی خوبصورتی اور بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کے لیئے ایک( ارب )روپے کی خطیر رقم کی منظوری کے بعد مختلف محکموں کے ڈویژنل سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فراز ،ایڈیشنل کمشنر خضدار ممتازاحمدبلوچ ،حاجی رحمت اللہ زہری ایگزیکٹیو انجنیء محکمہ مواصلات و تعمیرات ،سعید احمد عمرانی ڈائریکٹر ترقیات قلات ڈویژن،محمد امین محکمہ جنگلات،حاجی محمد عالم پرنسپل بلوچستان ریزیڈنشل کالج خضدار ،منیر احمد ڈپٹی ڈائریکٹرڈائریکٹر محکمہ ذراعت ،سجاد احمد چھٹہ ایکسیئن محکمہ مواصلات و تعمیرات ،شکیل احمد زہری ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینیجمنٹ ،یار محمد بلوچ ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجنیئنگ ،عمران عالیانی سپرنٹنڈنگ انجنیئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،ڈاکٹر محمد مراد مینگل ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ صحت ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار عبدالقیوم عمرانی ، محکمہ خوراک کے رحیم بخش ،اعظم جان اور ڈاکٹر عبدالمطلب نے بھی شرکت کی کمشنر قلات نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے شہر کی خوبصورتی اور بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کے لیئے ایک ارب روپے کی منظوری دی ہے اس خطیر رقم سے ایسی اسکیموں اور منصوبوں کی تجویز دی جائے جو اجتماعی اور دیر پا ؂ہوں تاکہ ان اسکیموں کی تکمیل کے بعد عوام الناس براہ راست مستفید ہوں اور ان کی ثمرات عوام تک پہنچیں اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سربراہان نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے اپنی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ آبنوشی کا مسئلہ ایک اہم اورپریشان کن مسئلہ ہے اسلیئے اس شعبے کو اولیت دی جائے علاوہ ازیں نکاسی آب ،سیوریج ، سڑکوں کی مرمت و تعمیر ،پبلک پارک ،پبلک لائبریری ، صحت و تعلیم اور دیگر بنیا دی مسائل شامل تھے کمشنر نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے خضدار شہر کے لیئے خطیر رقم فراہم کی ہے اس لیئے ضروری ہے کہ ان اسکیموں کی تعمیر و مرمت پر خاص توجہ دی جائے تاکہ منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں خضدار شہر کی خوبصورتی کے لیئے اہم مقامات پر خصوصا قومی شاہراہ پر داخلی اور خارجی راستوں پر بڑے بڑے گیٹ تعمیر کیئے جائیں جس سے شہر ی حدود میں داخل ہونے والوں کو نمایاں اور بہتر نظر آئے شہر کے تعلیمی اداروں میں بنیادی ضرورتوں کا فقدان ہے ان میں وہ بنیادی مسائل کو بھی حل کیا جائے کمشنر قلات نے اجلاس میں شریک افسران سے کہا کہ اس بات کا خیال کیاجائے کہ جن جن محکموں میں کام ہوگا ان کی سختی سے نگرانی کی جائیگی ان اسکیموں کی معیاری اور بروقت تکمیل کے ذمہ دار بھی متعلقہ محکمے کا سربراہ ہوگا