ڈیرہ مرادجمالی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پٹ فیڈر کینال کھیرتھر کینال سے کسانوں زمینداروں کو بروقت پانی فراہم نہیں کیا گیا بلوچستان کے واحد گرین بلٹ نصیرآباد ڈویژن کو بنجر بنانے کی کوشش کی جاری ہے بلوچستان کو مختص پانی کا کوٹہ فراہم نہیں کیا جارہاسند ھ حکومت بلوچستان کا پانی چوری کر رہا ہے جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمیندار کاشتکار تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر حیدر بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر میر نذیر احمدکھوسہ عبدالغفور مینگل ارشاد بلوچ رفیق بلوچ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں زرعی شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے محکمہ ایری گیشن کے آفیسران کی نا اہلی سست روری سے ایک انچ بھی زرعی زمین بنجرہوئی تو تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور محکمہ ایریگیشن کے من پسند نااہل ایکٹنگ آفیسراران پر عائد ہوگی محکمہ ایریگیشن کی ملی بھگت سے پٹ فیڈر کھیرتھر کینال اور منجھوشوری میں زرعی پانی کی چوری غیر قانونی پائپ لائنوں واٹر کورس تاحال بحال ہیں پٹ فیڈر کینال کھیرتھر کینال سے غیر قانونی پائپ لائنوں واٹر کورسوں کے ذریعے پانی کی چوری پر محکمہ ایری گیشن کے ذمہ دار آفیسروں نے جان بوجھ کرچشم پوشی کی ہوئی ہے کسانوں اور زمینداروں کو مقررہ وقت پر زرعی پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے مگر صوبائی حکومت اس سے غافل ہے شعبہ زراعت کاملکی معیشت میں اہم کردار ہے انہوں نے کہاکہ ٹیل کے زمینداروں سے کسی صورت بھی نا انصافی برداشت نہیں کی جائے گی اور کہاکہ کسانوں زمینداروں کو پانی کی عدم فراہمی میں فرائض میں غفلت برتنے والے سست روری کا مظاہرہ کرنے والے محکمہ ایری گیشن کے آفیسروں کے خلاف فوراََ کارروائی کی جائے ۔