|

وقتِ اشاعت :   July 16 – 2016

کوئٹہ+اندرون بلوچستان : جمعیت کے زیر اہتمام کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور حرمین شریفین میں خود کش حملے کیخلاف کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، مقررین کا بھارتی مظالم اور سعودی عرب میں حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت ، تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کشمیر مسلمانوں پر بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت کشمیریوں کی جدوجہد کی نہ صرف حمایت کرتی ہے بلکہ ان کے حق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتی رہے گی حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے ہر مسلمان تیار ہے ۔یہ بات جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ڈپٹی چےئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری‘مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمداور ضلعی امیر مولانا ولی محمد ترابی و دیگر نے جمعہ کو باچاخان چوک پر جمعیت کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ قبل ازیں جمعیت کے صوبائی سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی گئی جس کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے باچاخان چوک پہنچے جہاں پر مظاہرہ ہوا جمعیت کے رہنماؤں نے کہاکہ جمعیت کے قائد مولانا فضل الرحمن کی کال پر ملک بھر میں کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں جلسے اور مظاہرے ہورہے ہیں بھارت نے گزشتہ ایک ہفتے سے کشمیر میں ظلم و ستم کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جب امریکہ اور نیٹو نے افغانستان پر حملہ کیا تو ہم نے سب سے پہلے اس حملے کیخلاف آواز بلند کی تھی مگر بدقسمتی سے اس وقت کے حکمران جنرل مشرف نے صرف ایک ٹیلیفون پر امریکہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے افغانوں کی اپنی سرزمین کیلئے جدوجہد کو دہشتگردی قراردیاتھا ہم نے اس وقت یہ واضح کیا تھا کہ افغانوں کی اپنی سرزمین کیلئے جدوجہد کو جدوجہد قراردیا جائے ورنہ کل کہیں اور مسلمانوں کی جدوجہد کو دہشتگردی قراردیا جائیگا انہوں نے کہاکہ آج ایک مرتبہ پھر پاکستان اور مسلمانوں کو گھیرنے کی کوشش کی جارہی ہے اسے میں عالم اسلام کو متحد ہونا چاہئے اور پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہےئے انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے سے 7لاکھ بھارتی فوجی پورے کشمیر میں مسلمانوں کو مظالم کا نشانہ بنارہے ہیں اب تک 50کشمیری شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں بھارتی فوجی بوڑھوں اورجوانوں خواتین اور بچوں کو شہید کررہے ہیں مگر اقوام متحدہ اوی آئی سی اور حقوق انسانی کے دعویداروں نے خاموشی اختیار کررکھی ہے ،جمعیت علماء اسلام سبی کے ضلعی نائب امیرمولانا تاج محمد نے کہا کہ بھارت کشمیروں کے حق خودارادیت کو غصب کرکے ان پر مظالم ڈھا رہاہےء اور بے گناہ نہتے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے اور امن کے ٹھیکدار اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی مظالم کے سامنے آنکھے بند کرکے تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم میں کشمیرکے حمایت میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیامظاہرین سے مولانا فیض اللہ ،مولانا یحیےٰ،مولانا عبدالغفار، مولانا ادریس ،اور ڈاکٹر سلطان موسٰی خیل نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ بھارت بے گناہ کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کرکے دنیا میں یہ ثابت کرچکا ہے کہ وہ مسلمانوں کا ازلی دشمن ہے اور مسلمانوں کی نسل کشی کرکے خطے میں دہشت پھیلا رہا ہے ،دریں اثناء جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیر اہتمام خضدار میں تحفظ حرمین شریفین اور جموں کشمیر میں بھارتی جارحیت اور بر بریت کے خلاف ایک احتجاجی ریلی جامعہ مسجد خضدار سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں پرجمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکریٹری مفتی عبدالقادر شاہوانی ، مولانامحمودالحسن قمر، مولانا عنایت اللہ رودینی ، مولانا محمد اسحاق شاہوانی ،مولانا ،مولانا بشیر احمد عثمانی ،اور مولانا عبدالغفار شاہوانی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی تقدس اور حفاظت تمام عالم اسلام پر واجب ہے صیہونی قوتوں کی کسی بھی چال کو مسلمان کامیاب ہونے نہیں دیں گے امریکہ سمیت کسی بھی مسلم دشمن قوت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے