|

وقتِ اشاعت :   July 21 – 2016

سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لئے 33ممالک ’ویزہ فری ‘ ہیں یعنی وہ بغیر ویزا وہاں آجاسکتے ہیںجبکہ چھ ممالک کے شہریوں کو پاکستان میں ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت ہے۔ ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی‘ سید طاہر حسین مشہدی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان کے سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد 33 ممالک میں بغیر ویزے کے داخل ہو سکتے ہیں جبکہ چھ ممالک کے شہریوں کو پاکستان میں ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت ہے۔ شیخ آفتاب احمدکا کہنا تھا کہ 33ممالک میں روس‘ ارجنٹائن‘ ایران‘ میکسیکو‘ جنوبی کوریا‘ سری لنکا‘ سربیا‘ نیپال‘ یمن‘ ویت نام‘ انڈونیشیا‘ ترکی‘ تیونس‘ چین‘ ہانگ کانگ اور فن لینڈ بھی شامل ہیں۔