|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2016

خضدار : آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کا اجلاس چیئرمین ایکشن کمیٹی میر عبدالرحمن زہری منعقد ہوا ،اجلاس میں ، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں ،انجمن تاجران ،زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ،اجلاس میں مختلف امور زیر بحث لائے گئے اور متعدد اہم فیصلے کئے گئے ، اس موقع پر شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر عبدالرحمان زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اس لیئے ضرورت اس بات کی ہے کہ شہر کی مستقبل کے لیئے دیر پا منصوبہ بندی کی جائے تاکہ مستقبل میں شہری ضروریات پوری کی جاسکیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے خطیر رقم کی فراہمی کے بعد بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے شہری ایکشن کمیٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خضدار شہر میں امن و امان کی صورتحال پر بحث و مباحثہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ خضدار کے امن میں خلل ڈالنے والے عناصر دوبارہ سر گرم ہو رہے ہیں جس سے علاقے کی امن کو خطرات لاحق ہوتے جا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ فوری طور پر ایسے عناصر کے خلاف کاروائی شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے ، انہوں نے کہاکہ خضدار شہر کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے ایک ارب روپے کی جو پیکج منظور ہوئی ہے اسکی نگران کمیٹی میں شہری ایکشن کمیٹی کو نمائندگی دی جائے تاکہ اتنی بڑیخطیر رقم سے شہری سطح پر بہتر انداز میں نگرانی کی جا سکے اور یہ پیکج کمشنر و ڈپٹی کمشنر خضدار کی نگرانی میں عوامی اسکیمات پر خرچ کئے جائیں اس کے علاوہ خضدار شہر میں جو پہلے 21 اور بعد ازاں 26 کروڑ روپے ترقیاتی اسکیمات کے لئے آئے اس کے متعلق شہری ایکشن کمیٹی کو آگاہ کیا جائے اور یہ کہاں خرچ ہوئے اس کی بھی جانچ پڑتال کی جائے ،رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ علاقے کے لئے آنے والے فنڈز کیسے اور کہاں خرچ ہوئے ،اجلاس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ شمسی توانائی (سولر ٹیوب ویلوں ) کے حوالے سے ملنے والے ٹیوب ویل اسکیم میں زمیندار ایکشن کمیٹی کو بھی نمائندگی دی جائے تا کہ زمیندار وں کے خدشات دو ر ہو سکیں ،اجلاس میں خضدار کے معذوران کے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا اور اس حوالے سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے معذوران کے لئے جو اعلانات کئے گئے ہیں ان سے معذوران کو مستفید کیا جائے اور ملازمتوں کے کوٹے پر ان کے لئے متعین کردہ کوٹہ میں عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ،ارباب کمپلیکس میں شناختی کارڈ کے نام پر شہریوں کے تنگ کرنے کاسلسلہ بند کیا جائے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامناہے اجلاس میں بی این پی (مینگل ) کی جانب سے شہری ایکشن کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلہ پر غور کیا گیا اور بی این پی م(مینگل) کی ضلعی قیادت سے ملنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ماسٹر عبدالخالق غلامانی ،مولانا عنایت اللہ رودینی ،اور میر جاوید احمد سوز شامل ہیں اجلاس سے شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر عبدالرحمن زہری ، مفتی عبدالقادر شاہوانی ،مولانا عنایت اللہ رودینی ،میر جاوید سوز ، عبدالوہاب غلامانی ،نور الدین چھٹہ ،حاجی محمد اقبال ،حافظ عبدلرازق ،عبدالخالق شہنشاہ ،علی محمد محمد حسنی ،آغا سمیع اللہ شاہ ،محمد صدیق مینگل ،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری ایکشن کمیٹی عوامی مسائل کے حل کے لئے بنی ہے اس پلیٹ فارم کے زریعے ہم خضدار کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔۔۔۔