|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2016

اوتھل : بلوچستان میں آخری دہشت گردکے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا حب میں لیویزفورس کے اہلکارکے قتل میں ملوث ملزمان کو جلدگرفتارکیا جائے گا۔غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے کمانڈرڈاکٹراللہ نذربلوچ فورسزکے آپریشن میں مارے گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی ہدایت پرلسبیلہ کے دورہ پرآیاہوں۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے گزشتہ روزلیڈاریسٹ ہاوس حب میں امن امان کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ شہیدلیویزاہلکاربشیراحمدبزنجوکے قتل میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے ۔دہشت گردوں کے بزدلانہ اقدام سے بلوچستان حکومت ،سیکیورٹی ادارے اورعوام کامورال کم نہیں ہوسکتا۔بلوچستان میں کہیں بھی ملٹری آپریشن نہیں ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے کمانڈرڈاکٹراللہ نذربلوچ فورسزکے آپریشن میں ماراجاچکاہے اگروہ زندہ ہے تواپنا ویڈیو پیغام جاری کرے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی جنگ میں جیت ہماری ہے آخری دہشت گردکی موجودگی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔انہوں نے کہاکہ حب لسبیلہ میں امن وامان کی اجتماعی صورتحال بہتر ہے اس موقع پر کمشنرقلات ڈویژن محمدہاشم غلزئی،ڈپٹی کمشنرلسبیلہ سیدذوالفقارعلی شاہ ہاشمی ،کمانڈنٹ ملیشیاء آواران کرنل بدرشریف ،کرنل اظہرمحمود،ڈی آئی جی خضدارریجن احسان منظور،ڈی پی اولسبیلہ ضیاء مندوخیل ودیگر اعلیٰ آفیسران بھی موجودتھے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے سابق صوبائی وزیرمیرعبدالمجیدبزنجواورسابق ڈپٹی اسپیکرممبرصوبائی میرعبدالقدوس بزنجوکی حب رہائش گاہ جاکران کے کزن میربشیراحمدبزنجوکی شہادت پرتعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔