|

وقتِ اشاعت :   July 31 – 2016

خضدار : آل بلوچستان متحدہ یونین کونسلر ز کے راہنماؤں مولانا علی اکبر زہری ،میر محمد رفیق بزنجو ،میر عطا ء اللہ موسیانی ،میر مقبول زہری،مولا بخش زہری ، مولانا محمد نور سمالانی ،سونا خان مینگل ،حافظ محمد یونس شاہوانی اور دیگر نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں بلدیاتی اداروں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں بلدیاتی اداروں کے نمائندے اپنے ہی علاقوں کی بہتر طریقے سے خدمت کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا متحدہ یونین کونسلرز کے راہنماؤں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کو منعقد ہوئے تین سال گزر چکے اور حلف برداری کو دوسال سے بھی زائد عرصہ ہو چکا ہے جس دوران بلوچستان میں انتخابات ہوئے ان دنوں صوبے میں بد امنی انتہا ء کو پہنچ چکی تھی ہمارے ساتھیوں نے اپنے سروں پر کفن باندھ کر انتخابات میں حصہ لیا لیکن افسوس کہ یونین کونسلز کے نمائندے تاحال بے سروسامانی میں کام کر رہے ہیں انہیں کسی قسم کا نہ تو مالی اختیارات دیئے گئے ہیں اور نہ فنڈز یونین کونسلز کے نمائندے اپنے بے اختیاری اور بے توقیری پر شدید ندامت محصوص کر رہے ہیں ہم اپنے اپنے علاقوں میں جانے کے قابل نہیں ہمارے ووٹرز ہم سے سوال کرتے ہیں کہ ہمیں کیوں ووٹ دیا اور ہمارے منتخب ہونے کے کہا مقاصد تھے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی کونسلرز تربیت کے لیئے ہمارے نمائندوں کو فی کس پانچ سو روپے دیئے جاتے ہیں جب کہ تحصیل وڈھ ،زہری اور نال سے آنے والے ایک کونسلر کو خضدار تک پہنچنے کے لیئے پانچ ہزار سے زائد کا خرچہ کرنا پڑتا ہے ہم ایسے کسی تربیت کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہمیں یہ قبول ہے انہوں نے کہا کہ آل بلوچستان متحدہ یونین کونسلرز نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر ہمیں مالی اور انتظامی اختیارات اور خزانہ لیکس میں ملوث بد عنوانوں کی نشاندہی نہیں کی گئی یا وہ رقم واپس نہیں ہوئی تو ہم تیس اگست کو صوبہ بھر کی قومی شاہراہوں کو احتجاجا بلاک کریں گے ۔