کوئٹہ : احتساب عدالت کوئٹہ نے بلوچستان میگا کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ کے جج عبدالمجید ناصر نے بلوچستان میگا کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا نیب حکام نے90 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا سماعت کے دوران نیب کے وکیل کی جانب سے مشتاق رئیسانی سے کی گئی تفتیش کی تمام تر رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد مزید درخواست نہیں کی گئی عدالت نے مشتاق رئیسانی کا 90 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوا دیا گیاآئندہسماعت 16 اگست کو ہوگی سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے 6 مئی کو نیب نے چھاپہ مار کر کروڑوں روپے ، پرائز بونڈ ، غیر ملکی کرنسی اور لاکھوں روپے کے زیورات برامد کئے تھے جس کے بعد انھیں گرفتار کر کے عدالت سے 7 پیشیوں کے دوران 90 روزہ ریمانڈ حاصل کیا دوراں تفتیش مشتاق رئیسانی نے کئی انکشافات بھی کئے ، جس کے بعد کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ خالد لانگو سمیت 5 مزید افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جن سے تحقیقات جاری ہیں ۔