کوئٹہ :میرخالد لانگو نے وزیر اعلی اور صوبائی وزرا ء کے مطالبے پر استعفی واپس لے لیا۔ نیشنل پارٹی کے رہنما جان بلیدی کا کہناتھا کہ کہ میرخالد لانگو نے نواب ثنااللہ زہری ،نواب محمدخان شاہؤانی اور زیارت وال کے ریکویسٹ پر اپنا استعفی واپس لے لیا۔ واصح رہے کہ سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔اس بات کااعلان نے جمعہ کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس شروع ہوا تو میر خالد لانگو نے کھڑے ہوکر مستعفی ہونے کااعلان کیا اورکہاکہ میں پہلے کبھی ملک چھوڑ کر باہر گیاہوں نہ اب بھاگوں گا میں نے عوام کے پاس دوبارہ جانے کافیصلہ کیاہے بعدازاں وہ ایوان چھوڑ کر باہر چلے گئے۔واضح رہے کہ میر خالدلانگو بلوچستان میگا کرپشن کیس میں جیل میں ہے انہیں جمعہ کے روز ہی احتساب عدالت کوئٹہ نے جوڈیشل کرنے کے احکامات دئیے ہیں یاد رہے جب سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمدرئیسانی کو کوئٹہ کے علاقے جی او آر کالونی سے نیب حکام نے گرفتار کرکے ان کے گھر سے 65کروڑروپے سے زائد ملکی ،غیرملکی کرنسی ،کروڑوں روپے کاسونا،پرائز باؤنڈز برآمدکئے تھے جس کے فوراََ بعد میر خالد لانگو نے کوئٹہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کیا اوراگلے روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے جذباتی انداز میں خطاب کرتے میر خالد لانگو نے تسلیم کیاکہ سیکرٹری خزانہ کے گھر سے ملکی اورغیرملکی کرنسی ،سونے اورپرائز باؤنڈ کی برآمدگی ان کی سستی اور کااہلی کا ظاہر کرتے ہیں تاہم وہ اس عمل کاحصہ نہیں اورنہ ہی سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کبھی کرپشن کی ہے اگر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ یا ان پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے تو وہ اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کااعلان کرینگے۔انہوں نے اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہاتھاکہ وہ نیب کیساتھ ہرممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے تاہم بعد ازاں انہوں نے نیب کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹسز کا جواب نہیں دیا تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے جس پر انہیں اسلا م آباد کی عدالت سے پروٹیکٹیو ضمانت لی تاہم بلوچستان ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر انہیں نیب حکام نے حراست میں لے لیاتھا جس کے بعد سے وہ نیب حکام کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جمعہ کو انہیں جوڈیشل کیاگیا تو انہوں نے اسپیکربلوچستان اسمبلی سے اجلاس میں شرکت کیلئے درخواست کی جس پر انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ میر خالد لانگو کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لایاجائے لیکن خالد لانگو نے اسمبلی اجلاس میں آکر مستعفی ہونے کااعلان کیاجس پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ان کااستعفیٰ سیاسی نہیں اس لئے وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔