قلات: قلات میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ چوری اور غیر قانونی کنکشنز کی وجہ سے ہے ، گیس چوری اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے عوام بھی چوروں کے خلاف ہمارے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار گیس بلنگ انچارج حاجی نزیر احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اس موقع پر حاجی عزیز مغل، انجمن تاجران کے صدر منیر احمد شاہوانی ، بی این پی کے احمد نواز بلوچ و دیگر موجود تھے انہوں نے کہا قلات میں گیس پریشر میں کمی کی بنیادی وجہ گیس چوری اور ناجائز کنکشنز ہے جن کے خلاف ہم پوری کوشش کررہے ہیں جہاں بھی کبھی شکایات موصول ہوگی ہم کاروائی کرینگے گزشتہ دن کھڈکوچہ منگچر خالق آباد اور دیگر علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے متعدد کنکشنز کاٹ دیئے ہیں اور انکے خلاف باقاعدہ کاروائی کررہے ہیں ان سے گیس پائپ لائن ودیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے انہوں نے عوام سے بھی تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام گیس چوروں کے خلاف کاروائی میں ہمارے ساتھ تعاون کریں