کوئٹہ: بلوچ علیحدگی پسند رہنماء ری پبلکن پارٹی براہمدغ بگٹی کے خلاف مقدمہ درج کر نے کیلئے کوئٹہ میں درخواست جمع کراد ی گئی۔درخواست پاکستان ورکرز پارٹی (نظریاتی ) چیئرمین خدائے دوست کاکڑ نے کوئٹہ کے پولیس تھا نہ سٹی میں جمع کرا ئی ۔ درخواست میں مؤقف اختیا رکیا گیا ہے کہ براہمدغ بگٹی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بلوچستان سے متعلق پاکستان مخالف بیان کا خیر مقدم کیا تھا ۔ براہمدغ بگٹی بلوچستان میں ساری کارروائیاں نریندر مودی اور راکے ایما پرکر رہے ہیں لہٰذا براہمدغ بگٹی کے خلاف آئین کے آرٹیکل6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ، پولیس تھانہ میں درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران خدائے دوست کاکڑ کہنا تھا کہ بلوچستان میں رات کے ایجنٹ دہشت گردی میں ملوث ہیں اور پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ۔