|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2016

چمن :  چمن افغان فورسسز اور شہر یوں کی جانب سے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی اور باب دوستی گیٹ پر حملہ کے بعد آج چوتھے روز بھی پاک اٖفغان بارڈر پر ہرقسم آمد رفت اور ٹرانسپورٹ کیلئے مکمل طور پر سیل کردیا افغان فورسسز نے اپنے ملک کی آزادی کے دن کی مناسبت سے باب دوستی تک ریلی نکالی گئی اس دوران افغان فورسسز اور شہریوں کی جانب سے باب دوستی پر پتھراؤ کیا گیا جس کی وجہ سے دوستی گیٹ کے شیشے ٹوٹ گئے اس واقعے کے متعلق گزشتہ روز پاک افغان فورسسز کے درمیان فلیگ میٹنگ بھی ناکام ہوگئی جس کی وجہ سے آج چوتھے روز بھی پاک افغان بارڈر احتجاجا بند ہے باب دوستی گیٹ بند ہونے سے پاک افغان تجارت اور نیٹوسپلائی سمیت ہرقسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل جس کی وجہ سے سرحد کے دونوں جانب نیٹو کنٹینرز اور مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں سرحد کی بندش سے مال بردار ٹرکوں میں موجود سبزی اور میوہ جات خراب ہونے کا خد شہ ہے ۔