چمن : چمن پاک افغان سرحد پر چھٹے روز بھی کشیدگی برقرار ہے اسی سلسلے میں افغان فورسسز اور پاکستانی حکام کے مابین ایک طویل فلیگ میٹنگ ہوئی جوایک بارپر ناکام رہی فلیگ میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد چنگیز جبکہ افغانستان کی جانب سے کرنل محمد علی کے درمیان مزاکرات ہوئے مزاکرات میں پاکستانی حکام نے افغانستان حکام سے 36گرفتار پاکستانی ویزہ ہولڈرحوالے کرنے کا مطالبہ اور پاکستانی قومی پرچم نظر آتش کرنے پر تحریری معافی نامہ طلب کیا ۔ چمن پاک افغان بارڈر کشیدہ گی کی وجہ سے آج چھٹے روز بھی پاک افغان بارڈر پر ہرقسم پیدل آمد روفت اور ٹرانسپورٹ کیلئے بند کر رکھا ہے پاک افغان بارڈر کھولنے کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسے تین فلیگ میٹنگ ہوئی ہے لیکن فلیگ میٹنگ بے نتیجہ رہے ہیں پاک افغان بارڈر کے دونوں جانب مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی سرحد کی بندش سے تاجروں کو کروڑوں روپوں کا نقصان ہورہا ہے چمن افغان فورسسز اور شہر یوں کی جانب سے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی اور باب دوستی گیٹ پر حملہ کے بعد آج چھٹے روز بھی پاک اٖفغان بارڈر پر ہرقسم ٹرانسپورٹ کیلئے بند کر رکھا ہے افغان فورسسز نے اپنے ملک کی آزادی کے دن کی مناسبت سے باب دوستی تک ریلی نکالی گئی اس دوران افغان فورسسز اور شہریوں کی جانب سے باب دوستی پر پتھراؤ کیا گیا جس کی وجہ سے دوستی گیٹ کے شیشے ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے آج چھٹے روز بھی پاک افغان بارڈر احتجاجا بند ہے باب دوستی گیٹ بند ہونے سے پاک افغان تجارت اور نیٹوسپلائی سمیت ہرقسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل جس کی وجہ سے سرحد کے دونوں جانب نیٹو کنٹینرز اور مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں سرحد کی بندش سے مال بردار ٹرکوں میں موجود سبزی اور میوہ جات خراب ہوگئے ہیں ۔