|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2016

ژوب:  جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسینیٹرسراج الحق نے کہاہے۔کہ سانحہ کوئٹہ پاکستان کانائن الیون ہے۔اس دن قوم کے سترمینارگراکرناقابل تلافی نقصان کیاگیا۔بلوچستان کے عوام ریاست کے مخالف نہیں،بلکہ ظلم،انصافی اوروسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف ہیں۔جب تک بلوچستان پرامن نہیں ہوگا۔پرامن پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا۔مولاناعبدالحئی مندوخیل ایک فکر،جدوجہداورفلسفے کانام ہے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے ژوب میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر،ممتازعالم دین اورقبائلی رہنماء مولاناعبدالحئی مندوخیل کی سیاسی،سماجی،قبائلی اوردینی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرمولاناعبدالحق ہاشمی،چیف آف مندوخیل سردارایوب خان مندوخیل،چیئرمین عبدالسلیم مندوخیل،حاجی عبدالسلام حرمزئی،قبائلی رہنماء حاجی محمدعمرشیرانی، ملک نعمت مندوخیل،قومی وطن پارٹی کے رہنماء عبیداللہ خان مندوخیل،ضلعی امیرجماعت اسلامی محمدعباس مندوخیل کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں،سماجی تنظیموں کے رہنماؤوں اورمختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے معتبرین نے سینکڑوں کی تعدادمیں شرکت کی۔ریفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں اورمختلف اقوام کے معتبرین کا مولاناعبدالحئی مندوخیل کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ اجتماع میں شریک ہونا اس بات کی دلیل ہے،کہ مرحوم حقیقت میں قرآن کے باعمل عالم،مورخ ،محقق ،جرگوں کے سرخیل اورعدل وانصاف کی علامت تھے۔انھوں نے کہاکہ ہم نے خیبرپختونخوامیں قبائلی جرگے کوقانونی حیثیت دینے کی کوشش کی ۔لیکن مشرف حکومت نے اسے سبوتاژکردیا۔انھوں نے کہاکہ جب اس ملک میں اسلامی نظام نافذنہیں کیاجاتا،تب تک یہاں کے مسائل جوں کے توں رہیں گے۔اسلامی نظام ظلم جبر،ناانصافی ،تشدداوربدعنوانی سے نفی کرتاہے۔لیکن اسلام دشمن قوتوں نے اسلامی نظام کو دہشت اوروحشت سے تشبیح کیاہے۔جوحکومت اپنے رعایاکے جان ومال کی حفاظت نہیں کرسکتی،اسے مسلمان عوام پرحکمرانی کاکوئی حق نہیں۔یہی اسلامی نظامی اوراسلامی تعلیمات کامفہوم ہے۔مرکزی امیرنے مزیدکہاکہ نریندرمودی نے بلوچستان کی آگ پر تیل ڈالنے کی ناکام کوشش کی۔تاہم بلوچستان کے غیور عوام نے بیک آواز مودی کے بیان کامنہ توڑدے کرحب الوطنی اوروطن دوستی کا ثبوت دیا۔انھوں نے کہاکہ ہم صوبے کے پشتون اوربلوچ عوام کو قومی سیاسی دھارے میں شامل ہوناچاہتے ہیں۔خداراعوام کو دیوارسے مت لگائیں،یہاں کے وسائل یہاں کے عوام کی امانت ہیں۔قائداعظم محمدعلی جناح کے کئے گئے وعدے آج تک اسلام آباد نے پورے نہیں کیے۔سینیٹرسراج الحق نے مزید کہاکہ سانحہ کوئٹہ کے فوراََ بعدہم نے وزیراعظم کو آل پارٹیزکانفرنس بلانے کا مشورہ دیاتھا۔تعزیتی ریفرنس سے سابق سینیٹراورپشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رضامحمدرضا،جماعت اسلامی کے صوبائی امیرمولاناعبدالحق ہاشمی،عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرمحمدانورمندوخیل،جماعت علماء اسلام کے ضلع امیرمولاناشمس الدین،قبائلی رہنماء ملک میرآدم شیرانی،حاجی سلطان ناصر،ضلعی امیرجماعت اسلامی قلعہ سیف اللہ حاجی محمدعبداللہ،پروفیسرعبدالرحمن،آمین اللہ کاکڑ،ضلعی جنرل سیکرٹری عبیداللہ مندوخیل اورپروفیسرعبدالخالق مندوخیل نے اپنے خطاب میں مولاناعبدالحئی مندوخیل کی دینی ،علمی اورقبائلی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔مقررین نے کہاکہ مولانا عبدالحئی مندوخیل نے اپنی ساری زندگی علاقے کی خدمت اور لوگوں کے درمیان تنازعات کے تصفیوں اورجرگوں میں گزاری۔وہ پورے علاقے میں ایک قاضی کی حیثیت رکھتے تھے،مرحوم عدل وانصاف کے علمبردارتھے۔اوریہی مرحوم کا مشن تھا۔ مرحوم نہ صرف ژوب بلکہ پورے بلوچستان میں قبائلی اورسیاسی حوالے سے اہم شخصیت کی حیثیت سے پہچانے جاتے تھے۔ان کی وفات سے علاقہ ایک اہم قبائلی،سیاسی اورمعتبر شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔مرحوم کی وفات سے پیداہونے والا خلاء مدتوں پورانہیں ہوگا۔مقررین نے کہاکہ ہم ان کے مشن کو دوام دے کر ان کا حق اداکرسکتے ہیں۔دریں اثناء سینیٹرسراج الحق نے مولاناعبدالحئی مرحوم کے فرزندارجمندمفتی امان اللہ کو دستارپہنائی،مرحوم کے بھائی عبدالعلی غورغشتی نے تمام شرکاء اورضلعی انتظامیہ کا شکریہ اداکیا اورمولوی عبدالمنان ناصرنے اختتامی دعاکی۔