|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2016

پنجگور :  بی این پی عوامی کے مرکزی سکریٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ ملک کو چلانے کے لیے تمام قومیتوں کے ساتھ ایک نیا عمرانی معاہدہ کیا جائے نیشنل پارٹی نے بلوچستان کو نقصان پہنچایا ہے اور اپنے اقتدار کے لیے ہزاروں گھر اجاڑ دئیے اور پنجگور میں نام نہادترقیاتی اسکیموں کے نام پر تین ارب روپے کی خطیر رقم پر ہاتھ صاف کیا گیا ہے بی این پی عوامی ظلم نا انصافی اور لوٹ کے خلاف جہدوجہد جاری رکھے گا کارکن عوام میں جا کر حکمرانوں کی غلط کاریوں سے انھیں اگاہ کریں تاکہ آنے والے وقتوں میں نیشنل پارٹی کے سیاہ کارناموں سے گھر گھر باخبر رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور پہنچنے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ائیر پورٹ پر بی این پی عوامی کے ہزاروں کارکنوں نے میر اسداللہ بلوچ کا شاندار استقبال کیا اور ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کے جلوس میں انھیں ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچ ساحل اور وسائل سے حاصل ہونے والی آمدنی پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے اور گوادر میں جو اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے اس کے فائدے عام بلوچ تک پہنچنے چائیں انہوں نے کہا کہ جس نظریے کے تحت ملک آذاد ہوا وہ دو قومی نظریہ کی بنیاد پر تھا لیکن حکمرانوں نے اس کی اصل روح پر عمل نہیں کیا اگر اس کی اصل روح پر عمل کیا جاتا تو آج کسی کو شکایت اور نا انصافیوں کا رونا رونا نہیں پڑتا کیونکہ اسلام میں نا انصافی کی کوئی گنجائش نہیں ہے بلکہ اسلام ہمیں انصاف محبت امن اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر مالک حکومت سے بلوچستان کی محرومیاں مذید بڑھ گئیں نیشنل پارٹی نے اپنی انا اور اقتدار کی خاطر ہزاروں نوجوانوں کا خون بہایا اور لوگوں کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو نقصان ہوا ہے اس کا زمہ دار براہ راست نیشنل پارٹی ہے ڈاکٹر مالک نے سی ایم شپ کے دوران بلوچستان کے مفادات کو کوئی اہمیت نہیں دیا ان کاسیاسی قبلہ راونڈ کا محل تھا جس میں بڑے اور چھوٹے میاں تشریف فرما ہیں اور ڈاکٹر مالک نے اس دوران جو بھی فیصلے کئیے وہ سب میاں برادران کے مفادات کو تقویت پہنچانے کے لیے تھے جس سے بلوچ عوام مذید محرومیوں کا شکار رہے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں ترقی کادعوی سفید جھوٹ ہے عوام پر وہ لوگ مسلط ہیں جہنیں ایک سو ووٹ بھی نہیں پڑے ترقیاتی اسکیموں کے نام پر تین ارب روپے کی خطیر رقم بوگس اسکیموں کے نام پر خردبرد ہوئے تعلیم صحت جیسے اہم اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا گیا ہے لوگ خوف کے ماحول میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کو اقتدار سے زیادہ اقدار عزیز ہے اور ہم عوام کی طاقت اور مینڈنٹ کا نہ صرف احترام کرتے ہیں بلکہ تبدیلی کا زریعہ بھی عوام کو ہی سمجھتے ہیں مقتدر حلقوں کو اب اپنی مائنڈ سیٹ بدلنا ہوگا میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ ملک چلانے کیلئے ایک نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے استصالی پالسیوں کو دوام بخشنے کے لیے نیشنل پارٹی نے ن لیگ کے لیے گماشتے کا کردار ادا کیا ہے اور ہم ایسی کسی بھی پالیسی کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے بلوچ قوم کا اجتماعی نقصان ہو میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ ہم عوام کا عزت نفس کو مجروح کرنے والی ترقی نہیں چاہتے ہیں ہمارا مقصد بلوچستان کے عوام کو باعزت طریقے سے روزگار صحت تعلیم اور دیگر سہولیات ملیں جھوٹ فریب کا دور گزر چکا ہے ۔