|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2016

خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی نے بابائے بلوچستان اسٹیڈیم خضدار میں سب سے بڑا جلسہ منعقد کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ،جلسہ گاہ کچا کچ بھر گیا لوگوں کو بیٹھنے کی جگہ نہیں مل رہی تھی ،خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجودتھی ،جلسہ میں وکلاء برادری اور سیاسی کارکنان نے بھی بڑی تعداد مین شرکت کی تفصیلات کے مطابق عام طور پر سیاسی پارٹیاں جلسہ کے لئے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم کا انتخاب کرتے ہیں مگر اسٹیڈیم میں کنات لگا کر دائرہ کار کو چھوٹی کر دینے کے علاوہ کرسیاں لگا لیتی ہے مگر بی این پی کی قیادت نے اپنے جلسہ میں کرسیاں لگانے کے بجائے کارپٹ ڈال دئیے اور اسٹیڈیم کو کنات لگانے کے بجائے مکمل کھلا چھوڑ دی اس کے باوجود اسٹیڈیم کچاکچ بھرا ہوا تھا بعض لوگوں کو اسٹیڈیم میں جگہ نہیں مل رہی تھی جس کی وجہ سے لوگوں اسٹیڈیم سے باہر کھڑے ہو کر مقررین کا خطاب سن رہے تھے نیشنل پارٹی کا جلسہ اپنی جگہ تاریخی تھا مگر بلوچستان نیشنل پارٹی کا جلسہ اس سے دگنی تھی خواتین نے بھی بہت بڑی تعداد میں جلسے میں شرکت کی بی این پی کا جلسہ عام تقریباً پندرہ سال قبل اسٹیڈیم میں پونم کے زیر اہتمام ہونے والے مشترکہ جلسہ عام سے بھی بڑی تھی جلسہ میں خضدار کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی عوام نے بڑی تعداد مین شرکت کی ۔