|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2016

کراچی : پی ٹی وی بولان پر نشر ہونے والی مختصر دورانیہ کی فلم دیمک کو بلوچستان کے طول و عرض میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے،ناظرین کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی بہت مضبوط ہے،اور اس کی ڈائریکٹر نے آرٹسٹ انداز میں عکاسی کی ہے۔فلم کا موضوع کرپشن پر ہے کہ بچے اگر بڑوں کر کرپشن کرتے دیکھتے ہیں تو وہ اس عادت کو اپناتے ہیں اوروہ یہ خیال گمان کرتے ہیں کہ بغیر پیسے دیئے پاکستان میں کوئی بھی کام کرنا ناممکن ہے۔اس فلم کو پی ٹی وی کے سینئر ریٹارڈ پروگرامز پروڈیوسر اور سندھی اور اردوزبان کے معروف شاعراطہر منگی کے صاحبزادے عمران اطہر منگی نے تحریر اور ڈائریکٹ کیا ہے۔فلم ایک بچے آیان کے کردار پر ہے کہ وہ اپنے والد کی اچھی اور بری عادات کو کیسے اپناتا ہے اور کس طرح ایک دن سکول میں فیل ہونے کے بعد گلخ کو توڑ کر اپنے رزلٹ کارڈ میں پیسے چھیاکر والد سے دستخط کرواتاہے جس پر اس کا والد بیحد شرمندہ ہوتاہے۔ناظرین کا کہنا ہیکہ اس فلم کو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتاہے کہ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر میں ابھی بھی اچھے کام کرنے والے افراد کی کمی نہیں ضرورت صرف انہیں موقع فراہم کرنے کی ہے۔اس فلم کی پروڈکشن نے پورے بلوچستان میں دھوم مچا دی ہے جس کو چھوٹے بڑے بیحد پسند کرے رہے ہیں ڈائریکٹر عمران اطہر منگی ان دنوں بلوچستان میں جنرلزم کے موضوع پر ایک فلم پر کام کررہے ہیں جو کہ کچھ عرصے میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔اس حوالے سے جب ہم نے اس فلم کے ڈائریکٹر عمران اطہر منگی سے بات کی تو ان کا کہنا تھاکہ معاشرے ان برائیوں کی نشاندہی اور پھر اصلاح کرنا بحیثیت ڈائریکٹر میرا فرض ہے میں نے جو محسوس کیاہے وہ لوگوں کو دیکھانا چاہتاہوں تبدیلی ایک آہستہ آنے والا عمل ہے پر اس کے لیے سب سے پہلے سوچ کا ہونا ضروری ہے میری کوشش ہے کہ میں اپنے معاشرے میں بسنے والے افراد کے منفی رویے اپنی ڈائریکشن کے ساتھ بدل سکوں تو مجھے بیحد خوشی ہوگی۔