کوئٹہ :بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں کوئٹہ میں دن دھاڑے تاجر کا اغواء اور چمن میں تاجر کی قتل حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان بھر میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں مکمل طور پرناکام ہو چکے ہیں اور حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے دن دھاڑے لوگ اغواء ہو رہے ہیں کوئٹہ کے علاقے سورج گنج بازار سے تاجر شوکت خان کے اغواء کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مغوی تاجر کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور چمن میں قتل ہونیوالے تا جر کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر یں ایسالگ رہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے شروع دن سے کہا ہے کہ حکومت میں شامل جماعتیں صرف اپنے مفادات کو تحفظ دے رہے ہیں ،عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کوئٹہ سے اغواء ہونیوالے تاجر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کریں اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ سمیت پشتون علاقوں میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہو تے جا رہے ہیں آئے روز بم دھماکے، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان کے واقعات معمول بن چکے ہیں حکومت کو چاہئے کہ عوام کو تحفظ فراہم کریں انہوں نے کہا ہے کہ پشتون علاقوں میں ایک منصوبے کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر حالات کامقابلہ کریں انہوں نے کوئٹہ سے اغواء ہونیوالے تاجر شوکت خان کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر مغوی تاجر کو بازیاب کرائیں۔