|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2016

خضدار:  ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فراز کا خضدار سے تبادلہ کے خلاف سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی کے اراکین ،تاجرو ٹرانسپورٹرز کا شدید احتجاج ،وحید شاہ نے خضدار کو امن دیا پہلے اسے ٹرانسفر کیا گیا ،محمد عالم فراز نے خضدار کے عوام کو کرپشن سے پاک معاشرہ فراہم کرنے اور خضدار کے امن کو برقرار رکھنے کی کوشش کی اسے بھی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ،عوام کو بتایا جائے کہ عوامی نمائندے کیوں ایسے آفسران کے خلاف ھوتے ہیں جو عوامی مفادات کے لئے کام کرتے ہیں پریس کلب کے سامنے ھونے والے احتجاجی مظاہرے سے مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار عالم فراز کے خضدار سے تبادلہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا محمد اسلم گزگی ،ٹرانسپورٹ یونین کے صدر نذیر احمد نتھوانی کی قیادت میں ارباب کمپلیکس خضدار سے برآمد ہو ا ریلی مختلف شاہراوں سے گزرتی ہوئی خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کی احتجاجی مظاہرہ سے مولانا محمد اسلم گزگی ،نذیر احمد نتھوانی ،ارباب کمپلیکس خضدار کے صدر و نیشنل پارٹی (حقیقی) کے رہنماء شفیق احمد زہری ،اور فوزیہ لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں کرپشن ،کمیشن اور اقرپاء پروری کے خلاف جو آفسران آواز بلند کرتے ہیں یہاں سے منتخب ہونے والا نمائندہ انہیں ٹرانسفر کروانے میں دیر نہیں کرتا قبل ازیں جب اس وقت کے ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے یہاں کے عوام کو امن کا تحفہ دیا یہاں کے عوام کو زندگی کا احساس دلایا اسے زاتی مفادات کی حصول کی خاطر ٹرانسفر کیا گیا اور پھر محمد عالم فراز خضدار کے عوام کے لئے فرشتہ بن کر آیا انہوں نے کرپشن اور کمیشن مافیہ کے کاروائی شروع کی ،عوام کو ان کا حقوق دلانے کے لئے پیش پیش ہوئے جہاں سے عوام کی آواز آتی وہ لبیک کہتا ھوا وہاں پہنچ جاتا غریبوں اور امیروں سے یکساں سلوک رواں رکھا خضدار میں جہاں جہاں ترقیاتی اسکیمات میں کرپشن محسوس کی وہاں فوراً قوم و ملت کی آواز بن کر پہنچ جاتے اور عوام کے پیسے کو ضائع ہونے سے روک دیتے ،اس کے علاوہ سب سے بڑھ کر وہ امن و امان کے حوالے سے وحید شاہ اور ہمارے سیکورٹی اداروں نے جس پودے کو لگایا تھا اس کو محمد عالم فراز نے بھر پور انداز میں زندہ رکھا مگر اب یوں محسوس ہوتا ہے کہ جس نمائندے کو عوام نے ووٹ دیکر اسمبلی تک پہنچایا وہ یہ نہیں چاہتا کہ خضدار کے عوام کو جو خوش حالی ملے ہے وہ برقرار رہ سکیں مقررین نے کہا ہے خضدار میں زیر تعمیر سڑکوں کی صورتحال سے واضح ہو رہا ہے کہ ان سڑکوں میں معیار تعمیر انتہائی ناقص ہے ڈپٹی کمشنر کا خضدار سے تبادلہ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے ان زیر تعمیر سڑکوں کی سختی سے نگرانی شروع کر رکھا تھا جس سے بعض عناصر کو تکلیف محسوس ہو رہی تھی ہم واضح کرتے ہیں کہ زیر تعمیر منصوبوں میں ہونے والے کرپشن پر خاموش نہیں رئینگے اور نہ ہی ہم ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فراز کا خضدار سے تبادلہ کو قبول کیا جائے گا قبل ازیں ہم عدالت عالیہ بلوچستان کے معزز چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس عوام دشمن فیصلہ کے خلاف سوموٹو نوٹس لیکر عوام دوست ڈپٹی کمشنر خضدار کا تبادلہ منسوخ کرنے کا حکم صادر کریں مظاہرین نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ڈپٹی کمشنر محمد عالم فراز کا خضدار میں دوارنیہ جو دو سال کا ہوتا ہے مکمل نہیں ہوا ہے اور نہ ہی عوامی سطح پر ان کے متعلق کوئی شکایت ہیں اگر کسی کو شکایت ہے تو وہ کرپشن مافیاں ہے اس صورت میں ان کا تبادلہ غیر قانونی ہیں