|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2016

کابل;  چین سے دوسری کارگو ٹرین 100 کنٹینرز کے ساتھ کسی بھی وقت افغانستان کے شہر مزار شریف پہنچ جائے گی ، اس پر 40 لاکھ ڈالر کی مالیت کا تجارتی سامان لادا ہوا ہے اس سے قبل 85 کنٹینرز کے ساتھ ایک چینی کارگو ٹرین بلخ صوبے کے شہر ہیراتان پہنچ گیا تھا جس کا افغانوں نے گرم جوشی سے استقبال کیا تھا ، حالیہ واقعات سے معلوم ہوتاہے کہ افغان حکام اپنے ملک کو علاقائی تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں اور اپنی جغرافیائی حیثیت کا مکمل فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں افغان صدر اشرف غنی نے یہ دعویٰ کیا تھا افغانستان کسی بندرگاہ کا محتاج نہیں ہوگا ادھر بعض ذرائع اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ افغانستان اور چین کے درمیان تجارت کا مرکز شمالی افغانستان ہوگا چمن اور تورخم کے سرحدیں نہیں ہونگی