|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2016

خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد عالم فراز کے تبادلہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے دفتر سے نکالی گئی جو خضدار شہر کے مختلف شاہراؤں پر احتجاجی مارچ کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے مشتعل مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر مشتعل مظاہرین سے خطاب ، کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائمقام صدر حید زمان بلوچ، بی این پی ضلع خضدار کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شوکت سیاہ پاد ، بی این پی کے رہنماء آغا سمیع اللہ شاہ ،جماعت اسلامی ضلع خضدار کے صدر مولانا محمد اسلم گزگی، بی این پی خضدار کے پریس سیکرٹری میر شفیق احمد ملا محمد عمر و دیگر مقررین نے کہا ڈپٹی کمشنر خضدار کا تبادلہ خضدار کے امن و امان کو تباہ کرنے اور کرپشن و کمیشن کے خلاف کی راہیں ہموار کرنے کے لیئے کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو عوام کا پر سکون زندگی گذارنا ، کاروبار و ترقی پسند نہیں ہے ، وہ محض اپنے کمیشن کرپشن کے لئے سوچتے ہیں ہر ایسا آفیسر جو خضدار میں دیانت داری سے کام لیکر عوام کی جان و مال کی تحفظ کرے اگر وہ ان کی کمیشن میں روکاٹ بنتا ہے تو ان کی قوت برداشت ختم ہوجاتی ہے مقررین نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر خضدار ایک دیانت دار آفیسر تھے انہوں نے عوام اور شہر کے وسیع تر مفاد میں کام کیا امن و امان کی بحالی سمیت دیگر شعبوں کے فروغ کے لیئے دن رات کام کیا خضدار میں کروڑوں روپیہ کے جاری سڑ کوں کی تعمیرات کو مستقل وپائدار بنیادوں پر بنانے کے لئے خدمات انجام دیا ان تعمیراتی کاموں کی کڑی نگرانی کی کرپشن وکمیشن کو مسترد کر دیا جس کی وجہ اس طبقہ کو شدید نا گوار گزراجو کمیشن و کرپشن کے عادی تھے انہوں نے کہا کہ ضلع خضدار کے ہزاروں افراد کی مفاد و امن و امان کو داؤ پر لگا کر ڈپٹی کمشنر خضدار کا تبادلہ کرا دیا ،مقررین نے کہا اب جبکہ وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے خضدار کے تزئین و آرائش کے لئے مختص کردہ ایک ارب روپیہ پر کرپشن و کمیشنمافیا کی نظر ہے ، اس خطیر رقم کو اپنے انفرادی مفادات کے بھیٹ چڑ ہانے کی خواہش رکھنے والے با اثر قوتوں کو بر داشت نہ ہوئی اور ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ کرایا ، مقررین نے کہا کہ ترقی ہم سب کی بنیادی ضرورت ہے لیکن اس سے پہلے ہمیں امن چاہیئے ترقی سے پہلے امن ضروری ہے تو ہم وزیر اعلی ٰ بلوچستان سے اپیل کریں گے کہ اپنے ایک ارب کو واپس لے جائیں ہمارے علاقہ کے امن و امان پر رحم کھا کر ڈپٹی کمشنر خضدار کا تبادلہ واپس کریں ، مقررین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار کی تبادلہ تین مہینہ پورا کرنے سے قبل کیا گیا ہے، جبکہ ہائی کورٹ آف بلوچستان کا واضح فیصلہ ہے کہ کسی بھی آفیسر کو اس کا مدت تقرری تین سال مکمل کرنے دیا جائے اس لئے ڈپٹی کمشنر خضدار کا تبادلہ عوامی مفادت کے خلاف ہے ہائی کورٹ آف بلوچستان کے فیصلے کا شدید خلاف ورزی ہے مقررین نے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر خضدار کے واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے مین آرسی ڈی روڈ کو غیر معینہ مدت کے لئے بطور احتجاج بند کرنے کے علاوہ خضدار بازر کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کریں گے ، مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اس عوام دشمن اقدام کی وجہ سے ہم عید کے دنوں بطور یوم سیاہ منائیں گے ۔