خضدار: صوبائی وزیر زراعت و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ ہم عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کے مطابق خضدار شہر کو امن ،تعلیمی اداروں ،اور صحت کے بنیادی مراکز کا تحفہ دینے کے علاوہ خضدار شہر کی سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی کسی حد تک مکمل کروادیا ،اس سال خضدار میں میڈیکل کالج کے کلاسوں کا اجراء ہو گا ،خواتین کی یونیورسٹی (بہادر خان وومن یونیورسٹی )خضدار کیمپس میں داخلوں کا اشتہار جاری ہو چکا ہے ،گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کو ایمبولینس فراہم کر دی گئی اور ہماری کوشش ہے کہ ادویات سمیت دیگر مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں حل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نال میں اپنی رہائش گاہ پر مقامی صحافیوں اور عید ملنے والوں لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید بلوچ ،سابق تحصیل ناظم خضدار محمد آصف جمالدینی ،حاجی احمد نواز بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ ہم نے انتخابات کے وقت خضدار کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہم خضدار شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ،آج ہمیں خوشی ہے کہ ہر شہری آزادی سے خضدار شہر میں جی رہا ہے لوگ بہتر انداز میں کاروبار کر رہے ہیں اور نقل مکانی کرنے والے لوگ دوبارہ شہر میں آباد ہو رہے ہیں اسی طرح ہم نے خضدار شہر میں تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی جس میں خضدار میڈیکل کالج قابل زکر ہیں اس سال خضدار میڈیکل کالج میں کلاسوں کا اجراء ہو گا اور گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار کو وسعت حاصل ہو گی اور بڑے پروفیسر صاحبان خضدار آئین گے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات میسر ہونگے اسی طرح خواتین کے لئے خضدار سے باہر جانا مشکل تھا جس کی وجہ سے وہ بیچلر کرنے کے بعد تعلیم کو خیر باد کہتی تھی آج ہماری اتحادی حکومت کی بدولت سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس کے لئے داخلے کا اشتہار بھی اخبارات میں چھپ چکا ہے جس سے طالبات کو بھر پور فائدہ حاصل ہو گا وہ اپنے ہی علاقے میں ماسٹر کی ڈگریاں حاصل کر سکیں گی گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں ایمبولینسوں کی جو کمی تھی ابتدائی طور پر ہم نے ایک ایمبولینس مہیا ء کردی اور میری کوشش ہے کہ بہت جلد مزید چار ایمبولنس گاڑیاں ہسپتال کو مہیاء کئے جائیں تھا کہ عوام زیادہ سے زیاد ہ ان سہولیات سے استعفادہ کر سکیں اس کے علاوہ ہسپتال کے پانی کا جو بنیاد ی مسئلہ ہے اس کے لئے واٹر سپلائی اسکیم کی منظوری دی گئی وہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ہسپتال کی ادویات کے لئے بھی میں ترجیحی بنیادوں پر کوشش کر رہا ھوں صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ ہم اخباری باتیں کم اور عملی کام زیادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہماری ترقیاتی کام خود اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ ہم نے خضدار کے عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں بھر پور انداز میں پورا کر رہے ہیں