سبی +مچھ+ڈیرہ مراد جمالی:پی پی پی کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران حاجی علی مدد جتک، سردار عمر گوریج،سردار سربلند جوگیزئی نے کہا کہ بلوچستان میں پی پی پی کے جیالوں کو متحرک کرنے اور صوبہ بھر میں پارٹی کی تنظیم نو کیلئے بلوچستان کے تمام علاقوں میں ورکر کنویشن کرکے تجاویز لی جا رہی ہے اور ان تحاویز کی روشنی میں پارٹی عہدیدران کا اعلان کرکے ان کو ذمہ دراری تفویض کی جائے گی پی پی پی کو بلوچستان کی اکثریتی پارٹی بنائی جائے گی اور اگلے انتخابات میں پی پی پی بلوچستان میں کلین سوئپ کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیرآباد ڈویژن کے ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیر بابو امین عمرانی،سید خادم حسین شاہ،اعجاز بلوچ،میر داؤد عمرانی،سید عمران شاہ سمیت دیگر موجود تھے حاجی علی مدد جتک اور سابق وفاقی وزیر سردار عمر گورگیج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی ہی حقیقی اور عوامی طاقت رکھتی ہے اور پی پی پی کو ہی عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ کئی آمروں نے پی پی پی کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن عوام کی حمایت سے ان آمروں کا ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اب بھی ہماری ملک کی سب سے بڑی عوامی پارٹی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کرپشن اور مال کماؤ میں مصروف ہے عوام کو بے یارومدگار چھوڑ دیا گیا ہے ملک میں وکلاء اور اشرافیہ طبقہ غیر محفوظ ہو گیا ہے امن و مان کی صورتحال نا گفتہ بہ ہے لیکن اس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت نے تاحال ٹھوس میکزم نہیں بنایا عوام کو دہشت کردوں کی رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ،دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج نے کہا ہے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی تقدیر پیپلز پارٹی ہی بدل سکتی ہے،پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں صوبے کے معدنی وسائل کو بچایا جبکہ موجود حکمران بیچ رہے ہیں،بلوچستان کے موجودہ حالات حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہے ،پیپلز پارٹی کو صوبے بھر میں مضبوط بنایا جائے گا کارکن انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں ،اقتدار ہمارا مقدر ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرگہ ہال آڈیٹوریم میں پاکستان پیپلز پارٹی سبی ڈویژن کے منعقدہ ڈویژنل ورکر کنونشن سے خطاب میں کیا ،ورکرز کنونشن سے سابق صوبائی وزیر حاجی میر علی مدد جتک،سردار سربلند خان جوگیزئی،اعجاز بلوچ ،سردار محمدصادق دہپال و دیگر نے بھی خطاب کیا ،قبل ازیں ورکر کنونشن میں پاکستان پیپلز پارٹی سبی ڈویژن کے اضلاع سبی،ڈیرہ بگٹی،کوہلو ،ہرنائی اور زیارت کی کابینہ کے انتخابات بھی ہوئے ،ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہردور میں بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے مثبت پالیسیاں مرتب کی ہیں ہم نے صوبے کے معدنی وسائل کو بچایا ہے مگر افسوس حکمران صوبے کے معدنی وسائل کے بیچنے کے درپے لگئے ہوئے ہیں جو یہاں کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے پسماندہ عوام کی تقدیر بدلنا ہمارا مشن ہے اور اس مشن کو پیپلز پارٹی کے جیالے شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے پیغام کو گھر گھر پہنچا کر پورا کریں گے ،علا وہ ازیں پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماء سابق صوبائی وزیر خورا ک میر علی مدد جتک سابقہ وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج سردار بلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقی و خوشحالی پیپلز پارٹی کی دور حکومت ہوئی موجودہ حکومت میں ٹینکیوں نے ترقی کی پیپلز پارٹی نے ریکوڈک کا تحفظ کیا اب ریکوڈک کو بیج دیا گیا ہے اقتصادی راہداری کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی اقتصادی راہداری کی موجودہ روٹس ہمیں قبول نہیں نوازشریف نے سابقہ ادوار میں ہزاروں ملازمین کو بے روزگار پیپلز پارٹی نے انہیں روزگار دی ملک میں بحرانات کی زمہ داری ن لیک کی ناکام حکومت ہیں پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے سانحہ کار ساز میں شہید خلیل احمد سمالانی کے قربانی ہمارے مشعل راہ ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے مچھ میں پارٹی الیکشن کے سلسلے میں عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے والے کارکنا ن اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ ان کے ہمراہ اقلیتی رہنماء جعفر چارج اعجاز احمد بلوچ رمضان بنگلزئی محمد اسلم بوہڑ الیکشن کوارڈیشن ممبران موجود تھے اسموقع پر نصیر آباد ڈویثرن کے صدر کیلئے سید خادم حسین شاہ جنرل کیلئے آغا گل ڈسٹرکٹ صدر کیلئے عبدالرشید ابڑو سیکرٹری جنرل کیلئے مسعود رضی پیپلز یوتھ کے صوبائی صدر کیلئے ثناء اللہ جتک سیکرٹری جنرل کیلئے عین الدین پیپلز لیبر بیورو کے صدر کیلئے انیس کشمیری جنرل سیکرٹری کیلئے یعقوب احمد رونجھو نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کیا جبکہ یوتھ کے صوبائی صدر کے عہدے پر سعید احمد سمالانی نے اعتراض جمع کیا ۔