|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2016

نیو یارک:اسلامی کانفرنس تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق او آئی سی رابطہ گروپ رپورٹ کی منظوری دی گئی ، جس میں آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیاگیا، جو وادی میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھے گا، نیو یارک میں اسلامی کانفرنس تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اہم اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی شرکت کی، سرتاج عزیز نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں سے کیاگیا وعدہ پورا کرتے ہوئے انہیں حق خودارادیت دلائے اور فی الفور وادی میں بھارتی مظالم رکوائے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق او آئی سی رابطہ گروپ رپورٹ کی منظوری دی گئی ، جس میں آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیاگیا، جو وادی میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھے گا، سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی بھی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا ،وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، برہان وانی کی شہادت کے بعدکشمیریوں کی جدوجہد نے نیارخ اختیارکرلیا ،100سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں کشمیری بے گناہ بھارتی مظالم کی زد میں آئے ،عالمی برادی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی تشدد روکنے کیلئے اقدامات کرے اور اقوام متحدہ حق خودارادیت دینے کا کشمیریوں کا وعدہ پورا کرے۔اتوار کو اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا سالانہ رابطہ اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت کویت کے وزیرخارجہ شیخ صباح الخالد الصباح نے کی اور مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے وزراء خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ مسلم مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد ریاستی تشدد میں نیا موڑ آیا ۔انہوں نے کہا کہ 100سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں،شدید زخمی ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں،بلاامتیاز فائرنگ اور پیلٹ گن سے 150نوجوان بینائی سے محروم ہوچکے ہیں،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ریاستی تشدد کیلئے اقدامات کرے ۔مشیرخارجہ نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کا احترام کروانے میں کردار ادا کرے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا،مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا۔پاکستان ،مشرق وسطیٰ اور افغانستان میں امن و استحکام کی حمایت کرتا ہے،دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے وسیع تعاون کی ضرورت ہے،بین المذاہب ہم آہنگی اور مسلم ثقافت کو مزید فروغ دینا چاہیے،وزراء کونسل کے سالانہ اجلاس میں جموں وکشمیر سے متعلق او آئی سی رابطہ گروپ رپورٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے،رپورٹ میں آزادانہ مستقل انسانی حقوق کے کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے جو انسانی حقوق کمیشن کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پرنظر رکھے گا۔دریں اثناء ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی اور معاونت کر رہا ہے اور اس کے واضح ثبوت بھی موجود ہیں، بھارتی قیادت پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے،بھارت کا اعلیٰ سیاسی سطح پر اس طرح کا رویہ افسوسناک ہے،عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ تحقیقات فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے،کلبھوشن یادیو نے بھارت کی پاکستان میں دہشتگرد سرگرمیوں کا اعتراف کیا ہے۔اتوار کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر دفترخارجہ کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم افسوسناک ہے،بھارتی قیادت پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیانات اور بے بنیاد الزامات لگارہی ہے،بھارت کا اعلیٰ سیاسی سطح پر اس طرح کا رویہ بہت افسوسناک ہے،مایوسی کے عالم میں بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوششیں کر رہا ہے،برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد بھارتی بربریت میں اضافہ ہوا ہے،گذشتہ75دنوں میں بھارتی قابض افواج نے 100سے زائد کشمیری شہید کیے،بھارتی بربریت سے سینکڑوں کشمیری بینائی سے محروم اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں میں معصوم بچے اور عورتیں شامل ہیں۔دفترخارجہ کے مطابق عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا ہے اور اقوام متحدہ اسلامی تعاون تنظیم اور بہت سے ممالک سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ تحقیقات اور فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے،بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے اور کلبھوشن یادیو نے بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کی سرگرمیوں کا اعتراف کیا ہے۔