کوئٹہ: بلوچستان بھر سہ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ، تین روزہ مہم میں بلوچستان کے 30اضلاع کے پانچ سال سے کم عمر 24لاکھ 75ہزار 3سو99بچوں کو پولیو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے، پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے صوبہ بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد ، تفصیلات کے مطابق خضدار میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمان بلوچ نے ٹیچنگ اسپتال خضدار میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلواکر مہم کا باقائدہ افتتاح کیا اس موقع پر ضلعی منتظم صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے 40یونین کونسلوں میں 140872بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کا ہدف مقرر ہے جب کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو کے لیئے 390 گشتی 24 فکسڈ8ٹرانزٹ مراکز قائم کیئے گئے ہیں کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے اور ہماری آنے والی نسلوں کا دشمن ہے اس مرض کا شکار بچے زندگی بھر اپاہج ہوکر اپنے خاندان اور معاشرے پر بوجھ بن جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں صحت مند افراد کا ہونا لازمی ہوتا ہے اگر ہم نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کوتاہی برتی تو یہ ایک قومی جرم تصور ہوگا انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو سختی سے تاکید کی کہ وہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے،علاوہ ازیں گوادر میں پولیو مہم کا آغاز ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ نے کیا انہون نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کے خاتمے کے لئے حکومت ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ہسپتال گوادر میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے ضلعی آفیسر ڈاکٹر شیردل بلوچ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں اور رضاکاروں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ملیریااور دیگربیماریوں کی ادویات اور ویکسین فراہم کی جائیں تاکہ ٹیمیں گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ ملیریا ودیگر حفاظتی کورس کو یقینی بناسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سہ روزہ انسداد پولیو مہم 29ستمبر تک جاری رہے گی جس میں محکمہ صحت کی ٹیمیں اور پولیو ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور وٹامن اے کے قطرے پلوائیں گی۔ مہم کے دوران ضلع گوادر میں 44671بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے دیئے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے 25مستقل سینٹرز اور 8ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے سبی میں قومی پولیو مہم میں منتخب کونسلر سیاسی کارکن عوامی سماجی نمائندوں علماء کرام سمیت میڈیا اپنا بھرپور کردار ادا کریں پولیو مہم میں غفلت ولاپرواہی ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بلا خوف وخطر اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں سہ روزہ قومی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے قبائلی شخصیات اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی ہدایت کے مطابق سبی میں قومی پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا اور سہ روزہ قومی پولیو مہم 26ستمبر(آج)سے شروع ہوچکی ہے جو29ستمبر تک جاری رہے گی 2لاکھ 22ہزار4سو10آبادی والے ضلع سبی کی دوتحصیل سبی لہڑی اور تین سب تحصیل کوٹ منڈائی، سینگان ،بابرکچھ کی19 یونین کونسل میں پانچ سال سے کم عمر کے 41558بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے ۔ نصیرآباد میں تین روزہ پولیو مہم کے دوران ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد پانچ سے کم عمر کے بچے بچیوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کیلئے مہم کاآغاز کردیا گیا ضلعی آفیسران محکمہ صحت اور ڈبیلو ایچ او کی ٹیموں کی نگرانی مختلف مقامات پر دورے انتظامات کا جائزہ لیا گیا پولیو مہم اور ایوننگ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی نبی بخش برڑا ڈی ایچ او ہیلتھ نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈبیلو ایچ او کے آفیسر ڈاکڑ عبدالغفور لاڑک نے کہاکہ پولیو مہم میں کوتاہی سست روی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ پانچ سال سے کم عمر کے بچے بچیوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا سکیں انہوں نے کہاکہ پولیو مہم قومی کاز ہے جس کی کامایبی کیلئے ہمیں تمام تر وسائل استعمال کرنے کی اشد ضرورت ہے اس لیئے نااہلی سست روی اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے ا نکاری قومی مجرم تصور کیئے جائیں گے جن کے خلاف مقدمات درج کیئے جائیں گے ۔ پنجگور میں تین روزہ پولیو مہم شروع ضلعی چیرمین عبدالمالک بلوچ نے سول ہسپتال میں ایک بچے کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور مجیب الرحمن قمبرانی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ضلعی چیرمین عبدالمالک صالح نے ڈپٹی کمشنر مجیب الرحمن قمبرانی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں الگ الگ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اس دوران ڈی ایچ او پنجگور ڈاکٹر کہورخان ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر مظہر بلوچ ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ نثار احمد ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نصرت اللہ اور دیگر موجود تھے ضلعی چیرمین عبدالمالک صالح اور ڈپٹی کمشنر مجیب الرحمن قمبرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خلاف قومی جنگ میں معاشرے کے تمام افراد کو کردار ادا کرنا چائیے تاکہ ہم اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھ سکیں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور یہاں کے لوگوں کی انتھک محنت اور کوششوں سے پنجگور پولیو سے فری علاقہ قرار پا چکا ہے جو ایک حوصلہ افزا بات ہے اس دوران ڈی ایچ او ڈاکٹر کہور خان نے کہا کہ پنجگور میں 58ہزار سے بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ شہری محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاوں کریں ۔ ضلع لسبیلہ میں 3روزہ پولیو مہم افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے چیئرمین،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور ڈی ایچ او لسبیلہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ میں پیر کے روز 3روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا کیا ۔ افتتاح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل میں ضلع کونسل لسبیلہ کے چیئرمین سردار غلام اکبر شیخ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذولفقار علی شاہ ہاشمی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فاروق ہوت نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر کیا۔ پولیو مہم 26ستمبر سے 28ستمبر تک جاری رہے گی۔ ۔