|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2016

اوتھل:دودر پروجیکٹ میں ہفتہ کے روز لفٹ گرنے سے کان میں پھنسے 2چائنیز اورایک مقامی مزدور کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری۔ تا حال پھنسے افراد کو نہیں نکالا جا سکا ۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنردودرکمپنی پہنچ گئے۔ ریسکیو آپریشن کاجائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق چائنیز کمپنی دودر پروجیکٹ میں ہفتہ کے روز بجلی کی فنی خرابی کے سبب لفٹ ٹوٹ نے سے دو چائنیز انجینئر اور ایک مقامی مزدور 700میٹر سرنگ میں پھنس گئے جن کو نکالنے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے لیکن سرنگ میں شدید گرمی اور بجلی کے نا ہونے سبب ریسکیو آپریشن میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اتوار اور پیر کے روز دودر پروجیکٹ ،پاکستان آرمی اور PDMA کی ریسکیو ٹیموں نے پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن مزید تیز کر دیا تھا گذشتہ شب محکمہ مائنز اینڈ منرل بلوچستان کے انجینئرز بھی امدادی کاروائیوں کے لئے پہنچ گئے ہیں اور ریسکیو آپریشن چار روز سے جاری ہے ۔ لیکن تا حال پھنسے ہوئے افراد کو نہیں نکالا جا سکا۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذولفقار علی شاہ ہاشمی کی ہدات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ طحہٰ سلیم امدادی کاروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے دودر کمپنی پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا ۔ تاہم ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذولفقار علی ہاشمی نے اوتھل میں صحافیوں سے بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں PDMA، پاک آرمی ،چائنیز کمپنی اور مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کی ریسکیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ بغیر کسی وقفے کے ریسکیو کاروائیاں جاری ہیں ۔ انشاء اللہ سرنگ میں پھنسے ہوئے تینوں افراد کو جلد نکال لیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ چار روز گزر نے کے باوجود ابھی تک پھنسے ہوئے افراد کو نہیں نکالا جا سکا ۔