|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2016

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولانامحمدحنیف،مولاناولی محمدترابی،حافظ حسین احمدشرودی،مولاناحبیب اللہ مینگل۔میرسرفرازشاہوانی،مولانامحمودالحسن،حافظ محمدعمراورشاعرطالب اسداللہ نے حلقہ پی بی 5کے زیراہتمام سریاب کچی شاہوانی میں پیغام امن کانفرنس سے خطاب کیااس موقع پر اورنگزیب خان بنگلزئی،جمشیرخان بنگلزئی کی سربراہی میں چالیس افراداورعبدالغفورلہڑی اپنے خاندان اورساتھیوں سمیت بلوچ قوم پرست پارٹی سے مستعفی ہوکرجمعیت علماء اسلام میں شمولیت کااعلان کیااسٹیج پرصوبائی نائب امیرمولانانوراللہ،حافظ محمدابراہیم لہڑی،میراسحاق ذاکرشاہوانی سمیت متعددسینئرارکان موجودتھے،قبل ازین قائدین کاوالہانہ استقبال کیاگیااورانہیں جلوس میں جلسہ گاہ لایاگیا،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک اور اسلام دشمن قوتیں پا کستان میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں، پا کستان کا استحکام خطرے میں ڈالنے کے لیئے ملک دشمن قوتیں سر گرم عمل ہیں جن کاڈٹ کر مقابلہ کر نے کی ضرورت ہے اور قومی مفاد کے لیئے تمام سیا سی ومذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو نا ہوگاانہوں نے کہاکہ عوام قوم پرستوں سے مایوس ہوگئے قوم پرستوں نے عوام کی خدمت کرنے کے بجائے کرپشن میں ریکارڈقائم کیاعوام کوبدامنی کاتحفہ دیاگیا،ڈیورنڈلائن خندق،سانحہ مستونگ وسانحہ کوئٹہ پرخاموشی،تین سال سے مسلسل صوبائی بجٹ کے اربوں روپے ضیاع،اقتصادی راہداری پرپنجاب کے ساتھ خفیہ ڈیل جیسے مسائل نے عوام کااعتمادقوم پرستوں سے ختم کردیابلوچ وپشتون قوم پرست اپنے مفادات کے لئے کبھی لڑتے ہیں اورکبھی اکٹھے ہوتے ہیں انہیں غریب عوام کے حقوق سے کوئی سروکارنہیں انہیں صرف اپنے مفادات عزیزہیں وقت نے ثابت کردیاکہ قوم پرستوں میں عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں ہے اورنہ ہی ان کے پاس عوامی مسائل کے حل کے لئے کوئی وژن ہے انہوں نے کہاکہ مستقبل ایک بارپھرجمعیت کاہے عوام کی جوق درجوق شمولیت جمعیت کی حقانیت کی دلیل ہے مایوس لوگوں کے لئے جمعیت امیدکی آخری کرن ہے جمعیت نے کوئٹہ میں قیام امن کے لئے جلسوں کاانعقادکرکے مستحسن اقدام اٹھایاہے انہوں نے کہاکہ ٹراماسینٹرکی بحالی اورنام نہادافتتاح ناکافی ہے اشتہارات پرخطیررقم خرچ کی گئی اورافتتاح توکیاگیالیکن اب بھی وہاں ضروری ادویات اورسامان موجودنہیں ہے انہوں نے کہاکہ ڈی سی کوئٹہ کاتبادلہ جمعیت کاعرصہ درازسے مطالبہ تھاجس کاخیرمقدم کرتے ہیں نئے ڈی سی کوئٹہ سے توقع ہے کہ وہ غیرجانبدارہوکراپنے فرائض انجام دیں گے جس پرجمعیت بھی ہرقسم تعاون کے لئے تیارہیں انہوں نے کہاکہ مہاجرین کوبلاجوازتنگ کرنے اورانہیں پیسوں کی خاطرذلیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اس طرح اقدامات سے عوام کااعتمادفورسزسے اٹھ رہاہے اورنفرتوں میں اضافہ ہوگاانہوں نے کہاکہ حکومت قیام امن کے لئے عملی اقدامات اٹھائے محرم کے دوران فرقہ وایت کے خاتمے کے لئے کرداراداکرے انہوں نے کہاکہ مغربی روٹ کی بحالی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے مغربی روٹ کی بحالی کے لئے ہرسطح پرجدوجہداوراحتجاج کریں گے عوام کے حقوق سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گاانہوں نے کار کنوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں امن کے قیام کے لیئے اپنا کردار ادا کر نے کے لیئے اگئے بڑھیں اتحاد امت کے لیئے سب کو کردار ادا کر نا ہو گاجے یو آئی اتحاد امت کے لیئے کوشاں ہے، امت کو لڑانے اور تفر قہ بازی دشمن کی خواہشات ہیں ان خواہشات کو کچلنے کے لیئے قوم میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں امن کے قیام اور بد امنی کے خاتمے کے لیئے دینی جماعتوں خصوصاجے یو آئی نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ کردار ادا کرتی رہے گی قوم میں اتحاد واتفاق کے لیئے جہاں منمبرو محراب کی ذمہ داریا ں ہیں وہاں سیا سی راہنماؤں کا بھی فرض ہے کہ وہ قوم میں اتحادواتفاق کے لیئے اپنا کردار ادا کریں۔