|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2016

پشاور: آل پاکستان چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں کے آر ایل اور کے الیکٹرک نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں جاری آل پاکستان چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کے آر ایل اور فاٹا کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں میں کے آر ایل کی ٹیم نے فاٹا کو صفر کے مقابلے تین گول سے شکست دیدی۔کے آرایل کی ٹیم نے شاندار کھیلا پیش کیا۔ میچ کے 37ویں منٹ میں مرتضیٰ نے گو ل کر کے اپنے ٹیم کو برتری دلائی۔اس کے سات منٹ بعد کے آرایل کے وسیم نے گول کر کے اپنے ٹیم کی برتری 2۔0کر دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر آرایل کو فاٹا کے خلاف 2۔0کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی فاٹاکی بے بس نظر آئی اور کھیل کے 68ویں منٹ میں رضیاء4 نے گول کر کے مقابلہ 3۔0کر دیا جوکہ آخری وقت تک برقرار رہا۔ اس طرح یہ میچ کے آر ایل نے 3۔0سے جیت لیا۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری باسط کمال بھی موجود تھے۔دوسرے میچ پاکستان پریمئر لیگ کی چیمپئن کے الیکٹرک اور پنجاب کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کا آغاز بڑی تیزی سے ہوا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر ایک کے بعد دیگر حملے کئے۔ کھیل کے 37ویں منٹ میں کے ای کے کھلاڑی ریاض نے گو ل کر کے کے الیکٹرک کو 1۔0کی برتری دلادی۔پہلے ہاف کے اختتام پر کے ای کو پنجاب کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں پنجاب نے گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کراچی الیکٹرک کے مضبوط دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی اور اس طرح یہ میچ کے الیکٹرکے نے 1۔0سے اپنے نام کر لیا۔