|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2016

اوتھل ،او ستہ محمد: حب میں ماتمی جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔9محرم کو فلیگ مارچ کیا جائے گا۔سیکیورٹی کیلئے 800اہلکاراور100آفیسران تعینات کیئے گئے ہیں ۔تمام داخلی اورخارجی راستے سیل کردیئے جائیں گے ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کوبھی تیارکیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی لسبیلہ محمدجعفرخان نے اوتھل میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ 9محرم کوتمام سیکیورٹی فورسزکاحب شہرمیں فلیگ مارچ ہوگا 9اور10محرم کو سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے جس میں ایف سی،پولیس ،لیویزاوربی سی کے 800اور100آفیسران تعینات کیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لسبیلہ ایک پرامن ضلع ہے یہاں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے لیکن 9اور10محرم الحرام کے دن ماتمی جلوس گزرنے والے راستوں پر سیکیورٹی خدشات کے تحت سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے ،اوستہ محمد میں محرم الحرام میں ناویں اور دسویں محرم الحرام کے جلو س روٹ پر اور ملکی حالات کے تناظر کے مطا بق حالا ت کو کنٹرول کرنے کے لئے اوستہ محمدشہر کے مختلف چوکوں پر سی سی ٹی کیمرے نصب کےئے گئے ہیں اور اس کے علا وہ شہر میں پولیس اور حساس اداروں کی شہر میں گشت بھی تیز ہو گئی ہے اس کے علا وہ پولیس نے چھ شکی افراد کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دئے ا سکے علا وہ کچھ شکی آدمیوں کی شناخت کے بعد چھوڑ دئے گئے۔نویں محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے سیکورٹی انتظامات مین بازار مچھ اے سی جنید اقبال خان مروت کے نگرانی میں سیل کردیے گیے ماتمی جلوس کیلئے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی شہر کے مختلف مقامات پر سیکورٹی تعنیات قیام امن و امان کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے اے سی مچھ/ ڈی ایس پی مچھ / محرم الحرام ہمیں بھائی چارگی کا درس دیتا ہے چیئرمین مچھ ماتمی جلوس کے روٹس پر وال چاکنگ اور چونا لگادیا گیا روٹس کو مکمل صاف ستھرا کیا گیا ہے چیف آفیسر مچھ ودیگر کا گفتگو تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز نویں محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے روٹ میں شامل مچھ بازار کے تمام دکانیں اے سی مچھ جنید اقبال کے موجودگی میں بم ڈسپوزل کے زریعے چیکنگ کے بعد سیل لگادی گئی ۔