|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2016

حب: کراچی سے شاہ نورانی جانیوالی بس حب کے قریب الٹ گئی دو افراد جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہوگئے،زخمیوں اور لاشوں کو حب کے گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال پہنچادیا گیا ،تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح اذان فجر کے وقت کراچی سے شاہ نورانی جانے والی بس حب دریجی روڈ پر ویراب کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سواردو افراد موقع ہی پر جاں بحق جبکہ 20سے زائد زائرین زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں 6کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں لانڈھی کراچی کے 40سالہ امیر بخش ولد بشیر احمد اور 30سالہ شیر محمد ولد فتح محمد شامل ہیں ،حادثے کا شکار ہونیوالا بد قسمت خاندان منگل کو کراچی کے علاقے لانڈھی 89چاول گودام کے قریب رہائش پذیر ہیں جن کا تعلق سندھی میمن کمیونٹی سے ہے ،جاں بحق ہونیوالے افراد اور زخمی ہونیوالے مرد ،خواتین اور بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ نویں اور دسویں محرم کو شاہ نورانی کے مزار پر چڑھاؤے چڑھانے اور منتیں مانگنے کے لئے جا رہے تھے،ایدھی ٹرسٹ بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کی ہدایت پر ایدھی ٹرسٹ کی ایمبولینسوں کا قافلہ ایدھی ٹرسٹ کے سربراہ فیصل ایدھی کی ہدایت پر فاروق بلوچ اورعبدالمنان کی قیادت میں حب کے گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال پہنچایا تو زائرین اور زخمیوں کی چیخ وپکار اور ایمبولینسوں کی سائرن کی آوازوں سے پورا علاقہ گونج اٹھا ،اسپتال میں تمام زخمیوں کو سینئر میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر غلام عباس لاسی کی ہدایت پر ڈاکٹر یٰسین زہری ،ڈاکٹر ساجد شیخ،ڈاکٹر عرفان بلوچ،ڈاکٹر اجالا بلوچ،ڈاکٹر غلام نبی بابر بلوچ،ڈاکٹر منصور بلوچ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے عبدالغفور زہری کی موجودگی میں میل اور فیمیل ڈاکٹراور پیرامیڈیکل اسٹاف نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ اس موقع پر رولر ہیلتھ سینٹر شیخ آباد گڈانی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یونس بلوچ بھی موجود تھے بعدازاں شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لئے کراچی کے اسپتالوں میں روانہ کردیا گیا،زخمیوں کی آمد کے موقع پر حب کے اسپتال میں پولیس اور میڈیا کی ٹیم کی بھاری نفری موجود تھی۔