|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2016

قلعہ سیف اللہ : ایف سی بپلک سکول کے افتتاحی تقریب سے آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نیازی سیکڑکمانڈرنارتھ سہیل ندیم ڈپٹی کمیشنر عبد الناصردوتانی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسرفیض اللہ کاکڑ نوابزادہ محبوب خان جوگزئی ملک انعام اللہ موسی زئی نوابزادہ صابرخان جوگزئی اور کمانڈنٹ قلعہ سیف اللہ سکاوٹس احمدرضااور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے تمام مذاہب میں تعلیم کو خاص اہمیت حاصل ہے ۔ اسلام میں علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے ۔اللہ تعالی نے یہ کائنات بھی اس لئے بنائی تاکہ انسان تعلیم کے ذریعے اسکے پوشیدہ رازجان سکے اور اسکی معرفت حاصل کرکے اس کو پہچان سکے اللہ تعالی نے ہی انسان کو دنیاکی تمام چیزوں کوپرفوقیت دی اور تمام چیزوں کواس کے ماتحت کیاکیوں کہ وہ تعلیم کی وجہ سے سب سے اعلی ہے نبی اکرم ﷺ نے فرمایاعلم حاصل کروبے اس کیلئے تمہیں چین ہی کیوں نہ جاناپڑے تعلیم ہر انسان کیلئے چاہے وہ امیر ہوغریب ہومردہویاعورت کی بنیادی ٖضروریات میں سے ایک ہے یہ ہرانسان کاحق ہے انسان اور حیوان میں فرق صرف علم ہی کی بدولت ہے یہ کسی بھی معاشرے یا قوم کی ترقی اورط زوال کی وجہ بنتی ہے علم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول کالج یایونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینانہیں بلکہ اس کے ساتھ اخلاقیات اور تہذیب سیکھنابھی ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقدارکا پاس رکھ سکے تعلیم انسان کاکردار بھی سنوارتی ہے تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے کم نہیں ہوتی انسان کو اشرف المخلوقات کادرجہ بھی تعلیم کی وجہ سے ملا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کی ترقی کا راز بھی یہی ہے کہ ان لوگوں نے تعلیم کواہمیت دی اور تعلیم حاصل کرنے کی ہرممکن کوشش کی اور دنیا کوتعلیم کے بل بوتے پر فتح کیا مغرب کی کامیابی اور مشرق کے زوال کی وجہ بھی تعلیم کا نہ ہوناہے اگر ہم دور جدید سے ہم آہنگ اور منسلک رہناچاہتے ہیں توہمیں سستی اور معیاری تعلیم کوفروغ دیناہوگابلوچستان قدرتی وسائلسے مالامال صوبہ ہے مگرتعلیمی لحاظ سے بہت پسماندہ ہے یہاں کے لوگ بہت محنتی ذہین جفاکش اور مہمان نوازہیں اگر ٹیلنٹ کی بات کی جائے تو کرکڑبسم اللہ خان اور باکسر محمد وسیم اسی دھرتی کے مایہ نازسپوت ہیں جوپاکستان کانام عالمی سطح پرروشن کرچکے ہیں موجودہ دور میں بلوچستان میں سستی اور معیاری تعلیم کو فروغ دینے کی جوشش کی جارہی ہیں اور تعلیمی فروغ میں پاک فوج اور ایف سی کاکردار سب سے نمایاں ہے پاکستان آرمی اور ایف سی کے زیرانتظام بہترین تعلیمی ادارے بلوچستان کے طول وعرض میں ہزاروں طالب علموں کوزیورتعلیم سے آراستہ کررہے ہیں اور آج مجھے بے حدخوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں ایک اور تعلیمی ادارے کا قلعہ سیف اللہ میں سنگ بنیاد رکھ رہاہوں انشائاللہ مجھے امید ہے کہ اس سکول کے قیام سے مستقبل کے معمار معیاری تعلیم حاصل کرسکیں پاکستا ن ہے توہم ہیں اگر ہم مضبوط بلوچستان اور مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں توہمیں پورے پاکستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذکرناہوگی اور اس میں ایک فرد سے لیکرپورے معاشرے تک کو تعلیم عام کرنے میں مذہبی اور قومی فریضہ ادا کرناہوگااور میں پرامید ہوں کہ اانے والا دور بلوچستان اور پاکستان کاسنہری دور ہوگا،علا وہ ازیں کوئٹہ آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر آفگن کا قلعہ سیف اللہ اور ژوب کا دورہ ، قلعہ سیف اللہ میں تعلیم کے فروغ کیلئے ایف سی پبلک سکول اور ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ ژوب میں عوام کی تفریح کیلئے پبلک پارک کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے قبائلی عمائدین اور عوام سے خطاب کیا ۔ تقریبات میں ایم پی اے جعفر مندوخیل ، بریگیڈیر ندیم سہیل ، کمانڈنٹ قلعہ سیف اللہ ، سکاوٹس کرنل ، حامد ، کمانڈنٹ ژوب، ملیشاء کرنل ریحان ستی، قبائلی عمائدین ، بلدیاتی انمائندوں ،سول انتظامیہ ، اسکولوں کے طلباء و طالبات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے قلعہ سیف اللہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گیا امن امان کی بحالی ،تعلیمی ترقی او رطبی سہولتوں کی فراہمی ایف سی کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوانوں سے ہتھیار چھین کر ان کو قلم دھما دیا ہے ۔ فرنٹیئر کور بلوچستان کے زیر اہتمام 53سکولز اور 7 کالجز بمعہ 9ہاسٹلز صوبے کے دور دراز علاقوں میں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں، کیونکہ قوم کی ترقی کا انحصار ہنر منداور تربیت یافتہ انسانی وسائل پر ہے جو صرف معیار تعلیم کے فروغ سے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایف سی پبلک سکول قلعہ سیف اللہ کے قیام سے مقامی بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گتے ۔ اور تعلیمی معیار بلند ہوگا۔ ژوب میں سول ایڈمنسٹریشن کے زیر انتظام پبلک پارک کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر آفگن نے خطاب میں کہا کہ فرنیٹئر کور بلوچستان بے یقینی کی فضاء کو ختم کرنے اور امن وخوشحالی لانے کیلئے عوام کو غیر نصابی سرگرمیاں خاص طورپر تفریح اور سپورٹس کے حوالے سے سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پرامن ترقی یافتہ اور خوشحالی بلوچستان ہی ہماری منزل ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے فرنیٹر کور بلوچستان اپنی بھر پور صلاحیتیوں کے ساتھ صوبائی حکومت کے تعاون سے کردار ادا کرتی رہے گی ۔