|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2016

چمن : کوئٹہ چمن بین الااقوامی شاہراہ پر بائی پاس کے قریب مسافر ویگن اور کوچ میں تصادم ایک بچی اور دوخواتین سمیت 12بارہ افراد زخمی،کوئٹہ چمن بین الااقوامی شاہراہ پر بائی پاس کے قریب مسافر ویگن اور کوچ میں تصادم ہو ا حادثے ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثے کے مسافر کوچ میں آگ لگ گئی لیویز ذرائع کے مطابق تصادم کے دوران ایک بچی اور دوخواتین سمیت 12بارہ افراد زخمی ہوئیں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردئیں جس میں دوزخمیوں کی حالت تشویشناک تھی جنہیں مذید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا مسافر کوچ کراچی سے چمن جبکہ ویگن چمن سے کوئٹہ جارہے تھے لیویز فورس موقع پر پہنچ کر کو چ ڈرائیو ر واقعے کے بعد فرار ہونے کامیاب ہوگئے لیویز فورس واقعے کی مذید تفتیش کررہی ہے۔