|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2016

کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نوجوانوں ، سیاسی کارکنوں ، قبائلی عمائدین کی فکر باچاخان میں شمولیت اندھیرے میں روشنی کی ایک کرن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید امیر علی آغا ، چیئرمین سید شاہ جہان آغا نے پشتونخوا میپ کے ابتدائی ینٹوں احمد شاہ بابا ، میروائس نیکہ اور سلیمان خیل یونٹ کے ذمہ داران حاجی علی اکبر ، حاجی رسول خان ، عبدالسلام ، عزت اللہ ،خان محمد ، نعمت اللہ ، رحمت اللہ ، محمود خان اور جمعہ خان نے حلقہ 23 خیر محمد روڈ سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نئے شامل ہونے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاکہ اس وقت وہ تمام دعوے قوم پشتونوں پر عیاں ہوچکے ہیں جنہوں نے مختلف خوشنماء نعروں کے ذریعے سادہ لوح قوم کو اندھیرے میں رکھا اور قول و فعل کی اس واضح تضاد کو دیکھتے ہوئے آپ جیسے سیاسی باشعور وطن کے دکھ درد سے باخبر نوجوانوں کا یہ فیصلہ تبدیلی کی پہلی اینٹ ثابت ہوگی ۔ اغیار بڑی چالاکی سے ہماری نسل کے دورپے ہیں سانحہ 8 اگست اور جیسے سانحات ہمیں غور و فکر کرنے پر مجبور کرتی ہے اور ٓج کا یہ فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے خاص کر جب 26 اکتوبر کو پشتون ملی سالار دورہ کوئٹہ کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ نئے شامل ہونے والوں نے پارٹی قائدین کو دعوت دی کہ 4 نومبر بروز جمعہ پشتون آباد میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے جس میں سیاسی کارکنان ، قبائلی زعماء اور نوجوانوں کی بڑی تعداد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرے گی ۔ دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 26 اکتوبر کا جلسہ عام محکوم اقوام کے غضب شدہ حقوق کی بحالی میں معاون و مدد گار ثابت ہوگا شناختی کارڈ اور تلاشی کے بہانے افغانوں کیساتھ ناروا طرز عمل کسی صورت قبول نہیں پشتونوں کو موجودہ حکومت میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا ملنا ناپید ہوچکا ہے اے این پی برسراقتدار آکر قومی نابرابری کے خاتمے سماجی انصاف قومیتوں کے حقوق کو ممکن بنانے کیلئے اپنے وعدوں کو عملی جامعہ پہنائیں گے جس طرح پشتونوں کو خیبرپختونخوا کانام دیکر انہیں ملی شناخت دی اسفندیارولی کا دورہ کوئٹہ دوردرس اثرات مرتب کرے گا ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ‘ جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ ‘ عبدالمالک پانیزئی ‘ ملک نعیم خان بازئی ‘ ملک ابراہیم کاسی ‘ جمالدین رشتیا ‘ حاجی جبار کاکڑ ‘ ملک رمضان مہترزئی نیک محمد طوغی وال نے کچلاک میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا بعدازاں انجینئرزمرک خان اچکزئی ‘عبدالمالک پانیزئی ‘ ملک ابراہیم کاسی ‘ ملک نعیم بازئی ‘ نذیر علی پیرعلی زئی نے باچا خان چوک پر خیرمقدمی کیمپ کا افتتاح کیا اس موقع پر پارٹی کے اراکین کی کثیر تعداد موجو د تھی عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشین کے زیراہتمام 26 اکتوبر کے جلسہ عام کے سلسلہ عوامی رابطہ مہم بنیادی یونٹوں کے دوروں کے موقع پر نائب صدر اصغر علی ترین ‘ ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ ‘ عبیداللہ عابد ‘ ملک رحیم ترین ‘ صادق کاکڑ ‘عبدالباری غرشین اور دیگر ورکز اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونوں کو درپیش سنگین چیلنجوں سے نجات پانے کیلئے فخر افغان باچا خان کی فکر کو اپنانا ہوگا کیونکہ باقی تمام دعوے اور وعدوں دم توڑ چکے ہیں انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ 26 اکتوبر کو جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپورتیاریاں جاری رکھیں ۔