گوادر”: نیشنل پارٹی کے مر کزی قائد ین کا مر کزی صدر میر حاصل خان بز نجو کی قیادت میں جیونی و پشکان کا دورہ۔ اس موقع پر سابقہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صو بائی صدر برائے بلوچستان وحدت کہد ہ اکرم دشتی، مرکزی نائب صدر برائے سندھ حمید انجینئر بلوچ، مر کز ی فنانس سیکر یڑی و ڈسٹرکٹ چےئر مین کیچ حاجی فد احسین دشتی، مرکزی کمیٹی کے رکن و صوبائی یوتھ سیکر یڑی محمد جان دشتی ، ڈسٹر کٹ گوادر کے چےئر مین بابو گلاب، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن درمحمدبلوچ، صوبائی خواتین سیکریڑی طا ہرہ خور شید ، ضلع گوادر کے آ رگنائزر اکرم رمضان، تحصیل گوادر کے آ رگنا ئزر فیض نگوری، بی ایس او ( پجار) کے مر کزی وائس چےئر مین کامریڈ عمران، سابقہ چےئر مین اسلم بلوچ، تحصیل پسنی کے صدر یوسف عبدالرحمن، سلام اللہ بلوچ گوادر کے رہنما ء محمد حیاتان اور دیگر بھی ساتھ تھے ۔ اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے پارٹی کے صدر وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجونے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی خوشحالی کے لےئے دن رات محنت کر رہی ہے اور ہمیشہ سے نیشنل پارٹی کی کوشش رہی ہے کہ پور ے بلوچستان لوگوں میں فکری شعور اجا گر کریں تاکہ سخت تر ین حالات کا مقابلہ کیا جا سکے بلوچستان کو اس وقت ایک مضبو ط اور منظم پارٹی کی ضرورت ہے اور تمام سیاسی کار کنوں سے گزارش کر تاہوں کہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کر کے بلوچستان کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ حیرانگی ہوتی ہے کہ کچھ عناصر اس اتنظار میں بھیٹے ہیں کہ آ نے والے الیکشن میں ووٹ خر ید کر یا غیر سیاسی قوتوں کے ذریعے قومی و صو بائی اسمبلی کا رکن بن جائینگے یہ وہ عناصر ہیں جو بلوچستان کی تبا ہی کے ذمہ دار ہیں اور ان کی کار کردگی زمینوں کی بندر بانٹ ، کر پشن ہے اور میرا یقین ہے کہ قوم ان کو مسترد کر یگی اور سیاست سے آؤٹ کر یگی انہوں نے کہا کہ گوادر تر قی کرر ہا ہے اور تجارت کا مر کز بننے جارہا ہے اور ترقی میں تجارت کا اہم رو ل ہے اس سے روزگار کے ذرائع پیدا ہونگے اور بہت ساری تبد یلیاں آ ئینگی انہوں نے کہا کہ اگلی الیکشن میں نیشنل پارٹی ہی کامیاب ہوگی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ جیونی اور پشکان نیشنل پارٹی کا گڑ ھ ہیں یہاں کے عوام نے مشکل حالات میں پارٹی کا سا تھ دیا ہے نیشنل پارٹی کو بلوچستان کی نمائند ہ جماعت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا نیشنل پارٹی حقیقی معنوں میں پارٹی ہے اور جو روایتی موالی پارٹی ہیں وہ نہ تو کا ر کردگی دکھا سکتے ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی مستبقل ہے فر د و شخصیات کے ساتھ ان کا بھی خاتمہ ہو گا نیشنل پارٹی بلوچ جہد کا تسلسل ہے اور نیشنل پارتی کی پوری قیادت سیاسی پر اسس کی پید ا وار ہے جو حالات کا مقابلہ کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑی ضرورت تعلیم ہے اور تعلیم کو عام کر یں نیشنل پارٹی کی کوششوں گوادر میں یو نیورسٹی تعمیر ہو نے جارہی ہے جو قوم کی خوشحالی کا سبب بنے گا بلوچستان پبلک سر وس کمیشن کو مز ید بہتر کیا تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو سکے تعلیم یافتہ بلوچستان سے دنیا کی قوموں کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ پارٹی کو مضبو ط بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں تاکہ آنے والی نسل کو جو اب دے سکیں ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی صدر کہد ہ اکرم دشتی نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک بڑی طاقت ہے اور اس کے کارکن بہادر اورجرات مند ہیں مشکل ترین حالات میں پارٹی کا رکنوں نے ملک اور قوم کی خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ مضبوط جمہور یت سے ملک کی ترقی کوممکن بنا یا جا سکتا ہے طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں قوم اپنی ووٹ کو سوچ سمجھکر استعما ل کر یں تاکہ اسمبلی میں صحیح نمائند گی ہوسکے نیشنل پارٹی کی دور حکومت میں ہر جگہ ترقیاتی کام ہو رہا ہے پارٹی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے ارکان اور لوکل باڈی قومی خدمت میں مصر وف عمل ہیں اور ایمانداری سے اپنا فرض نھبا رہے ہیں اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی خواتین سیکریڑی طاہر ہ خورشید نے کہا کہ خواتین سیاسی میدان میں اپنا کر دار ادا کریں اور مر دوں کے شانہ بشانہ جد و جہد کریں نیشنل پارٹی واحد پارٹی ہے جس نے بلوچستان میں پہلی بار خواتین کو سیاسی میدان میں حصہ لینے کے لےئے کر دار ادا کیا ہے اور پہلی 1998میں خواتین ونگ کا قیام عمل میں لا یا گیا اور آج پارٹی میں خواتین سیاسی کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے میں تمام قوم سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ اپنے خواتین کو سیاسی تعلیم دیں تاکہ وہ اپنے ملک و قو م کی خوشحالی میں کردار ادا کر سکیں ۔ اس موقع پر بی این پی ( مینگل ) سے نیاز شمبے ، نسیم کریم بخش، سمیر ملا اور عدنان نبیل نے استعفیٰ دیکر نیشنل پارٹی میں شمو لیت اختیار کی اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتمادکااظہار کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی جیونی کے چےئر مین منظور قادربخش سمیت جیونی اور پشکان کے پارٹی رہنماؤں اور کا رکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔