اوتھل: لسبیلہ پولیس کی جانب منشیات تلف کرنے کے موقع پر پولیس اہلکاروں کی موجیں لگ گئیں ۔ منشیات پر لسبیلہ پولیس کے اہلکار ٹوٹ پڑے۔ پولیس اہلکار تلف کرنے کے لئے لائے گئے شراب اور چرس چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ پولیس اہلکاروں نے ایک پلاننگ کے تحت منشیات سے بھری ہوئی گاڑیوں کو اس طرح کھڑا کیا تھا کہ نگرانی کرنے والے افسران کو چکمادے کر باآسانی منشیات گاڑیوں سے چوری کی جاسکے ۔ منشیات تلف کرنے کے موقع پر کئی پولیس اہلکار اپنی جیبوں اور گاڑیوں میں شراب اور چرس چھپائے ہوئے تھے ۔ جوڈیشنل مجسٹریٹ حب اور کیپٹن طاہر نے ایک پولیس ٹرک کی تلاشی لی تو ٹرک کی سیٹ کے نیچے سے غیر ملکی شراب کے دو کاٹن چھپائے گئے تھے برآمد کر کے حکم دیا کہ متعلقہ ٹرک ڈرائیور پولیس اہلکار کو گرفتار کر کہ مقدمہ درج کیا جائے۔جب جوڈیشنل مجسٹریٹ نے ٹرک ڈرائیور پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تو پولیس اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی اورجلدی سے گاڑیوں اور جیبوں میں چھپائی ہوئی منشیا ت نکال کر جنگل میں پھینک دی ۔ جوڈیشنل مجسٹریٹ نے پاکستان کوسٹ گارڈ کو ہدایت دی کہ تمام گاڑیوں کو سختی سے چیکنگ کی جائے اور جس بھی گاڑی اور کسی بھی شخص سے منشیات برآمد ہو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جب جوڈیشنل مجستریٹ اور پاکستان کوست گارڈ کے اہلکار وہاں سے چلے گئے تو پولیس اہلکاروں نے چھپائی ہوئی چرس اور شراب کو اپنی گاڑیوں میں دوبارا ڈال کر لے گئے۔