خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر ضلع خضدار کے امیر مولانا قمر الدین ،جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ ایک خاص منصوبہ کے تحت بلوچستان کو خون سے رنگین کیا جارہا ہے جمعیت علماء اسلام حکمرانوں پر واضح کرنا چاہتا ہے کہ ملک میں ناحق بہائے جانے والی خون کا تدارک کیا جائے اس بارے میں متفقہ لائحہ عمل بنانے کے لئے نلکی سطح پر سیاسی قیادت کا ، آل پارٹیز طلب کیا جائے حکمران سفارتی سطح پر دہشت گردی کے خلاف اپنی موقف کو مضبوط کرنے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیں کون نہیں جانتا کہ اس وقت ملک ایک خطرناک دور سے گذ رہا ہے سی پیک کے منصوبہ بندی کے بعد ہماری ازلی دشمنیں ایک پیلٹ فام پر جمع ہورہے ہیں تو ہمیں کیا ہے کہ اندورنی اختلافات کے شکار ہیں 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان ملک کی معیشت کو زوال پذیر کرنے اور موجودہ نازک حالات کو مزید نازک ترین کرنا ہے جمعیت علماء اسلام کا موقف واضح ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے کام کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے نائب امیر مولانا عبد الکبیر مینگل ، ناظم اطلاعات مولانا بشیراحمد عثمانی ، مولانا عبد الصبور مینگل ، مولانا حافظ محمد یحی ٰ مولانا محمد صدیق مینگل جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے مجلس عاملہ کے دیگر اراکین نے شرکت کیا مولانا قمر الدین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک کے مذہبی تشخص کے لئے اپنا سیاسی کردار ادا کرتا رہیگا مدارس مساجد مذہبی اداروں کی حفاظت جمعیت علماء اسلام کے لئے مقد م ہے ، جمعیت علماء اسلام ملک کے نظریاتی و جغرفیائی سر حدوں کی تحفظ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریگا پاکستان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اس ذمہ داری سے ہم ہر گز غافل نہیں ہونگیں پاک چائنا اقتصادی راہدای سے پاکستان میں معاشی انقلاب آئیگا پاکستان کی مضبوط معیشت کی طرف گامزن ہونا ہمارے دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا ہے اجلاس میں سانحہ کوئٹہ اور اس کے بعد رونماء ہونے والے مستونگ کے واقعات کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے شہداء کے لئے مغفرت کی اجتماعی دعاء کیا اور پسماندہ گان سے دلی ہمدری کا اظہار کیا اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے زیر اہتمام ہونے والے امن کانفرنس کی کامیابی پر اللہ رب العالمین کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کانفرنس کی کامیابی کو محض اللہ رب العالمین مدد اور تعاون قرار دیا گیا اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ جمعیت علماء اسلا ضلع خضدار کے ماتحت تحصیلوں کی جماعتوں نے اس بارے میں جس طرح سے رات دن کام کیا جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے مجلس عاملہ کے اراکین نے اپنے سب مصروفیات اس جلسہ کے لئے وقف کردیا ضلع خضدار کے ہزاروں کارکنوں نے جس والہانہ انداز میں اس جلسہ میں میں شرکت کیا ان محنتوں اور کاوشوں کی وجہ سے یہ کانفرنس جہالاوان کی تاریخ کا سب سے بڑا کانفرنس بن گیا یہ کانفرنس جمعیت علماء اسلام کی قیادت پر جہالاوان ک لوگوں کا غیر متزلزل اعتماد کا ظہار ہے توقع ہے کہ جمعیت علماء اسلام مستقبل میں بلوچستان میں ایک بڑی قوت بن کر سامنے آئیگا اور بلوچستان میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی کارکن آنے والے انتخابات کے لئے تیاریوں کا آغاز کریں۔