|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2016

کوئٹہ: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد نے کوئٹہ پہنچنے کے بعد سول اسپتال کا دورہ کیا ۔انہوں نے پولیس ٹریننگ کالج پر حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ کالج میں جس سفاکی کا مظاہر ہ کیا ہے وہ ناقابل برداشت اور پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔ایم کیوایم پاکستان کا ایک ایک کارکن سانحہ کوئٹہ کے شہیدوں اور زخمیوں کے لواحقین اوراہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تک اپنے لوگوں کو غیر محفوظ رکھیں گے یہ تربیت یافتہ لوگ جو دوسروں کی جانیں بچانے نکلے تھے اور خود سانحہ کا شکار ہوگئے ٹرینگ کالج اتنا غیر محفوظ کیوں تھااور پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں کو واپس کیوں بلایا گیا؟ ۔فاروق ستارنے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر ہم اہنگی کے ساتھ عمل کام کرنا ہوگا ۔کالی بھیڑیں ہمارے اطراف میں بسی ہوئی ہیں ۔ان کالی بھیڑوں کو باہر نکالنے کیلئے بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے ہوں گے ۔صوبہ مرکز وفاق اور مرکزی ادارے ملکر دشمنوں سے لڑیں۔ انہو ں نے سا نحہ میں زخمی اور شہید ہو نے وا لے اہلکاروں کو ملنے والے معاوضے کے حوا لے سے کہا کہ سانحہ کے متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان اب تک کیوں نہیں کیا گیا ۔زخمیوں کے پاس کھانے تک کے پیسے نہیں ہیں ۔حکومت فوری طور پر سانحہ کے متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان کرنا چاہیے۔