مچھ: سابق وزیر اعلی بلوچستان و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ سی پیک ایک ترقیاتی منصوبہ ہے ہم اس کے حمایت کرتے ہیں تاہم اس حوالے سے ہم نے وفاق کو اپنے تحفظات سے آگا ہ کیا ہیں جھالاوان مکران کے بعد اب نصیر آباد کو پارٹی کا قلعہ بنادیں گے اپنے دور اقتدار میں بلوچ قومی تشخص و سائل کا تحفظ کیا ان خیالات کا اظہا ر انھوں نے بھاگ میں ورکر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس میں نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء جان بلیدی ایم پی اے یاسمین لہڑی ایڈوکیٹ چنگیز بلوچ وڈیرہ بشیر احمد چھلگری غلام سرور بلوچ عبداللہ بلوچ عبدالغنی بلوچ ودیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا کانفرنس میں شریک ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ وزیر اعلی بلوچستان و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے صوبے میں حقیقی سیاست کو فروغ دے کر ایک مثال قائم کیے ہیں اپنے دور اقتدار میں بلوچستان کے ترقی و خوشحالی کیلئے مختلف منصوبے مکمل کیے انھوں نے کہا کہ ہمیں اقتدار ایسے وقت میں ملے جب بلوچستان کے حالات مناسب نہیں تھے صوبے میں امن وامان کے صورتحا ل کو کافی بہتر کیااور عملی طور پراقدامات اٹھائیں جس سے محکموں میں کرپشن کا خاتمہ اور بہتری کا ماحول پیدا ہوگئیں جذباتی نعروں پر یقین نہیں رکھتے پارٹی ہی میرا سب کچھ ہیں اور پارٹی کیلئے علاوہ میں کچھ نہیں کارکنان آپسی الجھنیں سے گریز کریں پارٹی کے فعالیت پر اپنی توجہ مرکوز کریں انھوں نے مزید کہا کہ سی پیک ایک ترقیاتی منصوبہ ہیں اور ہم نے اپنے تحفظات سے وفاق کو آگاہ کیا تاہم سی پیک کے ہم مخالفت نہیں بلکہ حمایت کرتے ہیں ۔