پنہور سنہڑی :سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ حقوق کی جنگ ہم سب کا فرض اول ہے۔نواب اکبر خان بگٹی بلوچستان کے عظیم رہبرتھے۔جن کی رہنمائی لینے کے لیے تنظیموں کی قیادت ہمیشہ باہم ربط رہاکرتی تھی۔مزید انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک تحریک کانام ہے۔جس کی بنیاد یوسف عزیز مگسی نے اپنی ساتھیوں کے ہمراہ رکھی تھی۔اور میر غوث بخش خان بزنجو نے اس تحریک کو آگے بڑھایا۔ نیشنل پارٹی انسان دوست پارٹی ہے۔ مزدور ،کسان سمیت بلوچستان کی سر زمین پر رہنے والوں کی اسوقت کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے۔ریاست کے اندر طبقاتی حقوق کی جدوجہد ابلاغیات کی آزادی چاہتے ہیں۔ اور ابلاغیات سے ہمیشہ قریب رہے ہیں۔نصیرآباد ڈویژن میں بی ایس او کے دور سے قدم رکھا ہے۔ ڈویژن نصیرآباد کے تمام حالات سے بخوبی واقف ہیں۔نہری نظام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نہری نظام سے غریب کے قسمت نہیں بدلی ۔نصیرآباد ڈویژن غربت اور ناخواندگی کی آج بھی لپیٹ میں ہے۔مزدوروں سمیت مزارعین کے بچوں کو ملازمت نہیں مل پارہی ہے۔تعلیم کی ضرورت ہے۔ تعلیم کے حصول کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے۔تبھی ہم دنیا کے چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔دنیا بے رحم ہے۔اس میں زور آور بننے کے لیے تعلیم کا حصول ناگزیر ہے۔بلوچستا ن میں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ قیادت ان لوگوں کے ہاتھوں میں ہمیشہ رہی ہے۔جنھوں نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی جنگ کو اپنے قریب ہی نہ رکھا۔نیشنل پارٹی نے اسوقت جب وزارت اعظمیٰ کا قلمدان ہاتھ میں رکھاتھا۔تو میر ے پارٹی کے جیالے مجھ سے سہ ماہی حساب تکے پیسے کا لیاکرتتھے۔جعفرآباد سمیت اپنے دور میں پولیس ،تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں میرٹ کو ترجیح دی۔ این ٹی ایس کو خصوصی طور ہر ترجیح دی گئی۔چوری چپے اگر کرپٹ عناصرین نے رشوت اور سفارش کے عوض بھرتی کرائی ہے۔ تو نیشنل پارٹی انھیں عدالت کے کٹہرے میں ضرور لے جائے گی۔نصیرآباد ڈویژن سے دووزرائے اعظم اور ثار وزرائے اعلیٰ سابقہ ادوار میں پھربھی یہاں کے لوگ جوہڑوں اور تالابوں کا ناقابل استعمال پانی پینے پر مجبور ہیں۔جس سے نصیرآباد ڈویژن میں ہیپاٹائٹس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جوکہ یہاں کے منتخب ہونے والے وزرائے اعظم اور وزرائے اعلیٰ کے لیے ایک نشان دہی کی بات ہے۔ تحصیل حیردین کے علاقے میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور پنڈال میں بیٹھے لوگوں کی موجودبھاری جمیعت سے مرکزی ترجمان نیشنل پارٹی جان بلیدی ،سابق چئیرمین بی ایس او واجہ خیر جان بلوچ،ایم پی اے محترمہ یاسمین لہڑی ،معروف بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اسی دوران حیردین تا کشمور روڈ پنہور سنہڑی اور گردونواح کے علاقوں کو گیس کی فراہمی،علاقے متعدد دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی، سب تحصیل پریس کلب پنہور سنہڑی کے لیے عمارت کی ضرورت کے مسائل سپاس نامے میں پیش کیا گیا۔