کوئٹہ+ خضدار: بلوچستان کے علاقے بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ راولپنڈی سے کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی دھماکے سے ریلوے ٹریک کے 8 سلیپر تباہ ہو گئے جس کی وجہ سے کوئٹہ اندرون ملک جانیوالی اور کوئٹہ آنیوالی ٹرینیں 1 سے3 گھنٹے کی تاخیر سے منزل مقصود پر پہنچی ریلوے انتظامیہ نے ٹریک کی مرمت کر کے ٹرینوں کی آمد ورفت کو بحال کر دیا ٹرینوں کی تاخیر سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے بولان میں آب گم اور پیشی کے دوران ریلوے پولیس کے اہلکار ٹریک پر گشت کر رہے تھے کہ انہیں آب گم کے قریب ٹریک پر مشکوک چیز نظر آئی جس پر انہوں نے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فرنٹیئر کور کے عملے کو طلب کیا جیسے ہی عملہ موقع پر پہنچا تو ٹریک پر نصب آئی ای ڈی ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑا دی گئی جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کے8 سلیپر تباہ ہو گئے دھماکے کے بعد اندرون ملک سے کوئٹہ آنے اور کوئٹہ سے جانیوالی ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روک لیا ایف سی ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ تخریب کاری کا منصوبہ راولپنڈی سے کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا جانا تھا دھماکے سے ٹرین اور ایف سی اہلکار بھی محفوظ رہے پولیس نے بروقت کا رروائی کر تے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکا بنا دیا اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ریلوے ٹریک اور سلیپروں کی مرمت کی بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی ریلوے حکام کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے50 منٹ جبکہ کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس2 گھنٹے، اکبر ایکسپریس 1 گھنٹہ50 منٹ اور کراچی جانیوالی بولان میل ایک گھنٹہ25 منٹ کی تاخیر سے اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ کی گئیں ریلوے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ علاوہ ازیں لہڑی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق لہڑی کے علاقے تنیہ میں نبیل نامی نوجوان اپنے موٹر سائیکل پر پانی بھرنے جارہا تھا جس کی موٹر سائیکل زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکہ ہوا دھماکے میں موٹر سائیکل نوجوان نبیل جاں بحق ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل تباہ ہوگیا دریں اثناء خضدار کے نواحی علاقہ جمشید آبا د کے قریب سے ایک شخص کی نعش برآمد ،جسے تیز دھار آلہ کے وار سے قتل کر دیا گیا ہے ،خضدار لیویز کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ خضدار کے نواحی علاقہ جمشید آباد میں ایک شخص کی نعشملی ہے جس پر لیویز نے نعش کو قبضے میں لیکر گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچائی جہاں مقتول کی شناخت عبدالجبار ولد محمد ہاشم ساکن کھٹان خضدار کے نام سے ہوئی لیویز نے واقعہ کا متعلق تفتیش شروع کر دی ۔