|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2016

کوئٹہ +ڈیرہ بگٹی +پنجگور: ڈیرہ بگٹی ، پنجگور اور نصیر آباد میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق ، حب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، کوئٹہ چمن اور مستونگ میں سرچ آپریشن کے دوران 7مشتبہ افراد گرفتار، تفصیلات کے مطابق نا معلوم افراد نے رات گئے پیر کوہ کے علا قے پر اہو میں فا ئر نگ کر کے دو سگے بھا ئیو ں میر حسن ولد تا ج محمد اور حیات خان ولد تا ج کو شہید کر دیالیو یز نے مقتول افراد کی میتوں کوسول ہسپتا ل ڈیرہ بگٹی منتقل کر دیا جہا ں پو سٹ ماتم کے بعد لا ش ورثا کے حوالے کردی گئی لیو یز اور سیکو رٹی فورسز کی جا نب واقع کی تحقیقات شر وع کر دی گئی، کراچی سے ملحقہ حب کے علاقے تھانہ ہائیٹ کی حدود میں جھاڑیوں سے لاش ملی ہے۔ لاش کئی ہفتے پرانی ہونے کی وجہ سے مسخ ہوچکی ہے اور ناقابل شناخت ہے۔ ایس ایچ او ہائیٹ شاہ نواز مینگل کے مطابق لاش شناخت نہ ہونے پر ضروری کارروائی کے بعد ایدھی سرد خانہ کراچی منتقل کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ اسی علاقے سے کچھ عرصہ قبل بھی ایک ناقابل شناخت لاش ملی تھی، نصیرآباد کے علاقے مانجوئی گوٹھ فضل سندرانی میں جھاڑیوں سے ایک خاتون اور ایک مرد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی اسپتال منتقل کردیں۔ دونوں افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی عمر چھبیس سے ستائیس سال ہے جس نے کانوں میں سونے کی بالیاں اور گلے میں لاکٹ پہن رکھا تھا جبکہ لاش پچیس چھبیس سالہ مرد کی ہے جس کے ایک ہاتھ پر صاحب ایم تحریر ہے، پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایف سی کے تین اہلکار معمول کے مطابق چتکان بازار میں پیدل گشت کررہے تھے۔ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایف سی کا سپاہی حامد علی شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ باقی دو اہلکاروں نے حملہ آور کے تعاقب کی کوشش کی تاہم رش ہونے کی وجہ سے ایف سی اہلکار فائر نہ کرسکے۔ حملہ آور مقتول اہلکار کی کلاشنکوف لے کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کے فوری بعد ایف سی کی کوئیک رسپانس فورس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ شہر کے داخلی و خارجی ناکوں پر بھی کڑی نگرانی کی گئی۔ اس دوران شہر کیمختلف علاقوں سے پینتالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں اے ٹی ایف نے کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ ادھر پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں محمود آباد کے مقام پر ایف سی اور حساس ادارے نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ادھر مستونگ کے علاقے شمس آباد میں حساس ادارے اور اے ٹی ایف نے مشترکہ کارروائی کی گئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں دو مشتبہ افراد مقصود احمد اور شکیل احمد کو گرفتار کیا گیا۔