|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2016

چمن : دوماہ قبل اغواہونے والے سول ہسپتال کے ایم ایس کے بیٹے اسفند یار کو اغواکا روں نے توبہ اچکزئی کے علاقے میں رہاکردیا ،بیٹے کی رہائی پر سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اختر نے صحافیوں کو بتایاکے جب ان کے بیٹے کو اغواکیا گیا تو ان کو افغانستان سے کالز آتی رہیں، انہوں نے مجھے پریشرائز کرنے کی کوشش کی اور انہوں نے مجھ سے 4کروڑ کی رقم طلب کی تھی مگر میں نے ان سے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کو اللہ کے حوالے کیا ہے میں ایک ملازم شخص ہوں،میرے پاس اتنی بڑی رقم نہیں ہے دوماہ قبل اغواء ہونے والے اسفند کی رہائی کا سن کر اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عزیزوں میں مٹھائی تقسیم کی اللہ کے سامنے سجدہ کر کے شکر ادا کیا گیااسفند کی رہائی کی خبر شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پیل گئی رشتے داروں کے علاوہ سیاسی وقبائلی عمائدین نے ایم ایس ڈاکٹر اختر کو ان کے بیٹے کی رہائی پر مبارکباد پیش کی ڈاکٹر اختر نے تمام لوگوں کا دل کی گہرایوں سے شکریہ ادا کیا ۔