|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2016

سبی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سبی جناب میر ظہوراحمدلانگو نے جھگی خالی کرانے کیلئے اسے آگ لگا کر جلانے کے مقدمہ میں نامزد 3ریلوے ملازمین کو جرم ثابت ہونے پر دو ،دو مرتبہ عمر قید اور لاکھوں روپے جرمانہ کی سزاکے علاوہ ایک اوردفعہ کے تحت ملزمان کو مزید دو ،دو سال قید اورہزاروں روپے کی سزا سنادی۔استغاثہ کے مطابق ملزمان ریلوے ملازمین محمد بابر ملک ، اے آئی او ڈبلیو عدنان نذیر ،ورک مستری غلام رسول نے9 مارچ 2014کو ریلوے اسٹیشن کے قریب جھگی خالی کرنے کیلئے اسے آگ لگا دی تھی جس کے باعث وہاں موجود گھریلو سامان اور مقدس اسلامی کتابیں جل گئی تھی مذکورہ ملزمان کیخلاف پولیس نے زیر دفعات 295/B ت پ،436ت پ اور 427ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے چالان عدالت ہذا میں پیش کیا تھا گزشتہ روز ملزمان مذکورکو زیر دفعات 295/B ت پ،436ت پ کے تحت جرم ثابت ہونے پر دو دفعہ عمر قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ،عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ ،چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی جبکہ عدالت نے زیر دفعہ427ت پ کے تحت جرم ثابت ہونے پر ملزمان محمد بابر ملک ، اے آئی او ڈبلیو عدنان نذیر ،ورک مستری غلام رسول کو مزید دو دو سال قید اور پانچ ،پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ،یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف سبی تھانہ صدر میں مدعی نازبین بی بی زوجہ آغامحمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،گزشتہ روز جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائیں سنائی گئی ۔