|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2016

کوئٹہ : صوبائی ایڈ ز کنٹرول پروگرام حکومت بلوچستان کے ایک پر یس ریلیز میں کہا گہا ہے کہ یکم دسمبر عالمی سطح پر پاکستان سمیت ایڈ ز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن منانے کا مقصد ایڈز کی مہلک بیماری کا راستہ روکنا اور وائر س کے بارے میں آگا ہی پیدا کرنا ہے یہ دن ان لوگوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جو ایڈز کی وجہ سے وفات پاچکے ہیں عالمی ایڈ ز ڈے آج بلوچستان میں بھی منایا جارہا ہے اور صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان سمیت دیگر ادار ے اور ایڈ ز کی روک تھام پر کام کر نے والی تنظمیں آج کوئٹہ سمیت دیگر شہر وں میں واک اور سیمینا ر کا انعقاد کررہی ہیں کوئٹہ میں آفیسر ز کلب نزد سول ہسپتال ایڈ ز کنٹرول پروگرام اور دیگر اداروں کی معاونت سے ایک سیمینار کا انعقاد کہاگیا یہ جو کہ صبح دس بجے شہر وع ہوگا اس سیمینار کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ ہونگے ،پر یس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صوبائی ایڈ ز کنٹرول پر وگرام 1994میں حکومت بلوچستان کے محکمہ صحت کے تحت قائم ہو ا جسکا بنیاد ی مقصد ایچ آئی وی کا روک تھام کرنا ہے جو کہ تیزی سے پھیل رہا ہے اس پروگرام کا ایک مقصد لوگوں شعور بیدار کرنا کہ ایڈز سے کس طر ح بچا جاسکتا ہے لوگوں کو اس سلسلے میں معلومات کی فراہمی بھی ہے کہ وہ جنسی رویوں میں محتاط رہ کر اس مہلک بیماری سے اپنے آپ کو بچا ئیں اور اس کے پھیلاو کی روک تھام کریں پر یس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صوبائی ایڈ ز کنٹرول پروگرام مختلف اداروں کے ساتھ ملکر بلوچستان میں ایک پروگرام پر عمل پیرا ہے بلوچستان میں اس وقت رجسٹر ڈ مریضوں کی تعداد 637ہے جسمیں 421کوئٹہ اور 216تربت میں ہیں صوبائی کنٹرول پروگرام نے ایچ آئی وی ایڈز سے متاثر ہ مریضوں کیلئے بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال تربت میں علاج کے مراکز قائم کئے ہیں جبکہ کمیونٹی اور گھر کی سطح پر خدمات کی فراہمی کے مراکز بھی قائم ہیں صوبائی پروگرام نے رواں سال بلوچستان میں ہائی رسک اضلا ع میں آئی بی بی ایس منصوبے کے تحت کام کہا جن میں ژوب شیرانی قلعہ سیف اللہ ، نصیر آباد ، گڈانی اور لسبیلہ شامل ہے اس منصوبے کے تحت آگا ہی اور تر غیبا ت کے سیمینا ر منعقد کئے گئے بلوچستان کے مختلف اضلاع سے 105لیبارٹر ی ٹیکنیشن کی تربیت کا اہتمام کیا گیا جبکہ جیلوں میں ایچ آئی وی کے ٹیسٹ کر وائے گئے 384کل ٹیسٹ ہوئے جن میں 9میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی پر یس ریلیز میں کیا گیا ہے کہ صوبائی کنڑول پروگرام پچھلے 5سال سے تعطل کا شکار تھا موجو دہ پی سی ون کی وجہ سے دوبارہ کا م شروع کیا گیا ، اور ہماری کو شش ہے کہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر اسکر نینگ سنٹر قائم کئے جاسکیں پریس ریلیز میں کیا گیا ہے کہ آنے والے جمعتہ المبارک کے روز علما ء کرام نماز جمعہ کے خطیۂ میں ایچ آئی وی ایڈز پر ضروری بات کریں اور لوگوں کو بر ا ئیو ں سے دورینے کی تلقین کریں ۔