پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان ک بانجھ بنانے کی کوشش کررہے ہیں اسٹریلیا فنڈز سے پنجگور کو ملنے والی سوبیڈ کے اسپتال کے طے شدہ اراضی کے خلاف اقدام کرکے غریب عوام کو زندہ در گورکرنے کی کوشش کررہی ہے موجودہ حکومت اور علاقائی نمائندے ایسی ہسپتال کو دور دراز اپنی ذاتی ملکیت میں لگانے اور ذاتی مفادات اٹھانے کی چال چلا رہے ہیں جب کے شہر کے تمام غریب عوام شعبہ صحت کے تمام بنیاد ی سہولیت سے پہلے سے بھی محروم اور انہیں مذید زندہ درگور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جب سے نیشنل پارٹی اقتدار میں آئی ہے عوام کیلئے جینے کی آزادی چینی جارہی ہے ،سرکاری محکمہ میں مافیا بٹھا کر عام آدمی کے سرکاری امور کے بجائے لوٹ مار میں مصروف ہیں اور جہان انکا بس نہیں چلتا ہے سرکاری ملازمین کو پریشرائز کرکے پارٹی میں شمولیت کرنے کیلئے تنگ کررہی ہے ایک غیر آئین غیر مہذہبی غیر اخلاقی اقدار سے نیشنلسٹ ،نیشنلزام سوچ کو اپنی سودا بازی کی بھنٹ چھڑانے کی ناکام کوشش کررہی ہے پنجگور کے عوام کو نیشنل پارٹی کی اصل حقیقت معلوم ہوچکی ہے زور بازو اپنی سیاست دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کی پر مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے ضلعی ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں کیا ہے انہوں نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی ضلعی زاکواۃ چیئرمین اپنی پارٹی کے عہدار کو کرا کر اب غیر قانونی طور پر ضلع کے تمام یونین کونسلوں کے چیئرمین زاکواۃ کمیٹیاں من پسند افراد میں تقسم کرکے زاکواۃ کے تمام رولز کی دھجیان اڑا رہی ہے اور ان رولز کے برعکس کام کررہی ہے جس سے پنجگور سے تعلق رکھنے والے معتدد غریب لوگ اس اقدام سے محروم رہیں گے اور غریب لوگوں کی حق تلفی کرکے اپنی جیب پری کے منصوبے گھڑ رہی ہے،انہوں نے کہاہے کہ پنجگور کے عوام کو ہر طرف تنگ کیا جارہاہے ایک طرف بجلی جیسے لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج سے انکے برقی آلات کو جلا کر انہیں ذہینی کوفت کا شکار بنایا جارہاہے اور دوسری جانب انکے زمینوں کو لینڈ مافیا قبضہ کرکے انہیں پنجگور سے بے دخل کیا جارہاہے یہ طاقت وار لینڈ مافیا پبلک کے زمینوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اراضی پر بھی قبضہ کررہی ہے انکی روک تھا م کیلئے ضلعی انتظامیہ کی مشینری خامو ش ہے لیکن ان جیسے عمل کی بی این پی عوامی شدید الفاظ میں مذمت اور انہیں کسی صورت قابل قبول نہیں کرے گی،اسی حوالے بی این پی عوامی کی ایک وفد ضلعی آرگنائز کپٹن محمڈ حنیف بلوچ، زمان بلوچ، حاجی یاسین زہری ،حاجی ایوب دہوار،ناصر علی ،ظفر بختیار،حاجی خالد،محمد صدیق ،بابو صالح جان ،محمد عارف بلوچ، حاجی محمد اقبال بلوچ،صلاح الدین ،محمد اشرف ،نزر بلوچ، عمران ،سابق تحصیلدار بشیر احمد، میجر شوکت علی، و دیگر کے ہمراہی میں ڈپٹی کمشنر پنجگور حبیب الراحمن سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں ایک یاداشت پیش کی ڈپٹی کمشنر نے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔