|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان میں کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں اور قیدیوں میں ایڈز کا مرض تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ صحت نے مثاثرہ علاقوں میں اسکریننگ کا عمل شروع کردیا ہے۔ یہ بات کوئٹہ میں ایڈزکنٹرول پروگرام کیتحت منعقدہ سیمینار میں بتائی گئی۔ سیمینار میں محکمہ صحت کے حکام،ماہرین،مذہبی اسکالرزاورسول سوسائٹی کینمائندوں کی شرکت کی۔ اس موقع پر منیجرایڈزکنٹرول پروگرام ڈاکٹرنور قاضی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایڈز نے تشویشناک صورتحال اختیار کرلی ہے۔ صوبے کی جیلوں،کوئلیکیکان کنوں میں ایڈزکامرض کیتیزی سیپھیل رہا ہے، گڈانی جیل میں اکیس قیدیوں میں ایڈزکیوائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ صوبیکی ایک کوئلہ کان میں چوبیس کان کنوں میں ایڈزسیمتاثرہونیکاانکشاف ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایڈزکی اسکریننگ کاعمل شروع ہوا تو ایڈز کیمریض سامنےآرہیہیں، صوبیکی جیلوں میں قیدیوں میں ایڈزکی اسکریننگ شروع کردی ہے جبکہ ایڈزکی تشخیص کے لیے اسکریننگ سنٹرز بھی قائم کیے جارہیہیں۔ منیجرایڈزکنٹرول پروگرام ڈاکٹرنور قاضی کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتیمچھ جیل میں قیدیوں میں ایڈزکی اسکریننگ کی جائیگی۔ شرکاء4 سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی اسکالرڈاکٹرعطاالرحمان کا کہنا تھا کہ ایڈز کیمریض سینہیں مرض سینفرت کی جائے، اسلامی تعلیمات پرعمل پیراہوکرایڈزکیمرض سیبچاجاسکتاہے،پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی رکن بلوچستان اسمبلی محترمہ یاسمین لہڑی نے کہا ہے کہ ایڈ ز بلوچستان کا بھی مسٗلہ ہے اور اگر آج ایڈ ز سے متاثر ہ مر یضو ں کی تعداد یہاں کم ہے مگر احتیاط نہ بر تنے پر یہ مہلک وجان لیو ا مر ض بلوچستان کو بھی لپیٹ میں لے سکتا ہے اور اس مسلے کو آسان نہیں لینا ہوگا ، یا سمین لہڑی نے کہا کہ ایچ آئی وی ایڈز کے وائر س پھیلنے پر ہمیں قابو پانا ہوگا اور لوگوں میں اس وائر س کے حوالے سے معلومات نہیں ہیں لہذا ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم اس سلسلے میں اپنا اپنا فر ض ادا کرتے ہوئے تمام لوگوں تک ایڈ ز سے متعلق اویرنیس پہنچادیں اور لوگوں کی زند گیاں بچائیں انہوں نے کہا کہ با ا لخصوص نوجوان نسل کو ہمیں ایچ آئی وی سے بچانا ہوگا بدقسمتی سے نوجوان نسل پر ہم کسی بھی شعبے میں توجہ نہیں دے رہے ہیں ہی وجہ ہے کہ وہ بے راہ روی کا شکار ہوجاتے ہیں